پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر صدیق کی اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر آمد، لواحقین سے تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر صدیق نے راولپنڈی میں شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے رہائش گاہ کا دورہ کرکے فاتحہ پڑھی اور غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کریں۔
ایئر چیف نے شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے حالیہ بھارتی جارحیت کے دوران ایک حملے میں اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا رتبہ حاصل کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: آرمی چیف کے ہمراہ وزیر اعظم شہباز شریف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، زخمیوں کی عیادت کی
چیف آف ایئر اسٹاف نے شہید کے خاندان کو یقین دلایا کہ ہمارے شہدا کی خدمات اور قربانیاں ہمیشہ قوم کی یادداشت میں نقش رہیں گی اور ان کو احترام کے ساتھ یاد کیا جائے گا۔
انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر جمیل کے لیے دعا کی۔
بعد ازاں، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر صدیق نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بھارتی جارحیت میں زخمی ہونے والے پاک ایئر فورس اور پاک آرمی کے جوانوں اور شہریوں سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیے: بولاری ایئر بیس میزائل حملہ اور اسکوارڈن لیڈر عثمان یوسف کی شہادت
انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کے حوصلے اور عزم کو سراہا۔ انہوں نے اسپتال کے عملے کو ہدایت دی کہ زخمی افراد کو بہترین طبی سہولیات اور انتظامی معاونت فراہم کی جائے۔
اس موقع پر چیف آف ایئر اسٹاف نے پاکستان کی فضائی سرحدوں کے دفاع اور پاک فوج کی دلیری اور فرض شناسی کی روایت کو قائم رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ISPR اسکواڈرن لیڈر عثمان شہید ایئرچیف پاک فضائیہ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسکواڈرن لیڈر عثمان شہید ایئرچیف پاک فضائیہ اسکواڈرن لیڈر عثمان لیڈر عثمان یوسف انہوں نے ایئر چیف شہید کے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔