روانی سے انگلش بولنے والی خاتون اس صلاحیت سے اچانک محروم کیوں ہوگئیں؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
ایک 24 سالہ چینی خاتون روانی سے انگریزی بولنے کی صلاحیت اچانک کھو بیٹھیں جس نے معالجین کو حیران کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا مرد دماغی طور پر خواتین سے پہلے بوڑھا ہو جاتا ہے؟
چینی میڈیا کے مطابق چین کے شہر گوانگ ڈونگ کے پروونشل پیپلز اسپتال کے شعبہ نیورو سرجری کے ڈائریکٹر وان فینگ نے ایک 24 سالہ خاتون کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جو کلاس کے دوران اچانک بیمار ہو گئی تھیں جس کی وجہ سے ان میں ایک بہت ہی عجیب و غریب علامت پیدا ہو گئی تھی۔
چینی ڈاکٹر حیران رہ گئے کیوں کہ وہ خاتون اب انگریزی بولنے سے قاصر ہیں حالاں کہ اس سے قبل وہ انگریزی روانی سے بول سکتی تھیں۔
اس عجیب بیماری کے باعث خاتون انگریزی پڑھ اور سمجھ سکتی تھیں لیکن بول نہیں سکتی تھیں۔
مزید پڑھیے: انسانی دماغ میں اے آئی ٹیکنالوجی کی کامیاب پیوند کاری، کیا اب انسان بھی کمپیوٹر بن جائے گا؟
ڈاکٹر وان فینگ کا کہنا ہہے کہ وہ خاتون مینڈارن اور کینٹونیز بول سکتی تھی لیکن انگریزی نہیں بول سکتی تھی۔ کیونکہ وہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے بیرون ملک تعلیم حاصل کر رہی تھیں اس وجہ سے ان کی انگریزی بہت اچھی تھی۔
انگلش کا ایک لفظ بھی بولنے سے محروم ہوجانے پر خاتون گھبراگئی تھیں جس پر انہوں نے معالجین سے رابطہ کیا۔ انہیں گوانگ ڈونگ پروونشل پیپلز اسپتال کے شعبہ نیورو سرجری میں داخل کرایا گیا۔ پہلے تو ڈاکٹروں کو شبہ تھا کہ ٹیومر نے ان کے دماغ کے زبان بولنے کے فنکشن کو متاثر کیا ہے لیکن ایم آر آئی سے پتا چلا کہ خاتون کے دماغ کے بائیں موٹر ایریا میں ہیمرج ہوگیا ہے اور خون بہنے کی وجہ سے ان کی انگریزی بولنے کی صلاحیت متاثر ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں: مراقبہ سے کیسے دماغی صلاحیت بہتر بنائی جا سکتی ہے؟
خاتون کے دماغ کا آپریشن کیا گیا جس کے بعد اب وہ پہلے کی طرح انگریزی بولنے لگی ہیں اور اب بیرون ملک اپنی تعلیم بھی جاری رکھ سکیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بولی بھول جانا دماغ عجیب بیماری ہیمرج.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ہیمرج انگریزی بولنے سکتی تھی
پڑھیں:
سابق انگلش بیٹر وین لارکنز کو خراج عقیدت ، کرکٹرز نے سیاہ پٹیاں باندھیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایجبسٹن(اسپورٹس ڈیسک )ایجبسٹن میں جاری بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن دونوں ٹیموں نے سیاہ پٹیاں ((بلیک آرم بینڈز) پہن کر سابق انگلش بیٹر وین لارکنز کی یاد میں خراج عقیدت پیش کیا۔میچ کے آغاز پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں اور مرحوم کرکٹر کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔سابق انگلش اوپنر وین لارکنز 28 جون 2025 کو 71 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ انہوں نے 1979 سے 1991 کے دوران انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 13 ٹیسٹ اور 25 ون ڈے میچز کھیلے۔لارکنز 1979 کے ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ ٹیم کا حصہ تھے جہاں انہوں نے بیٹنگ کے ساتھ ساتھ دو اوورز کی بولنگ بھی کی۔