بھارتی براڈ کاسٹرز کی غیر موجودگی :پی ایس ایل پلے آف میچز ڈی آر ایس سمیت اہم ٹیکنالوجیز سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
بھارتی براڈ کاسٹرز کی غیر موجودگی :پی ایس ایل پلے آف میچز ڈی آر ایس سمیت اہم ٹیکنالوجیز سے محروم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے پلے آف میچز ڈی آر ایس سمیت اہم ٹیکنالوجیز سے محروم رہ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کے اہم میچز پر مشتمل آخری مرحلہ ڈی آر ایس، پلیئر ٹریکنگ یا اسپیڈ گن کے بغیر آگے بڑھے گا۔
پاک بھارت کشیدگی بڑھنے کے سبب براڈکاسٹرز میں شامل ہاک آئی کا عملہ میچز ری شیڈول ہونے بعد پاکستان واپس نہیں آیا، جس کے باعث اہم میچز کے دوران ٹیک ٹولز دستیاب نہیں۔دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد دوبارہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور بھارت میں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے بقیہ میچز کھیلے جارہے ہیں تاہم کھلاڑیوں کے علاوہ براڈکاسٹنگ عملہ بھی دونوں ممالک میں سیکیورٹی خدشات کے باعث جانے سے گریز کررہا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی جارحیت کے سبب ٹورنامنٹ ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردیا گیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیر اعظم شہباز شریف اگلے ہفتے ترکیہ، ایران اور آذربائیجان کا ہنگامی دورہ کریں گے وزیر اعظم شہباز شریف اگلے ہفتے ترکیہ، ایران اور آذربائیجان کا ہنگامی دورہ کریں گے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی رائے، پارٹی کی رائے نہیں، علیمہ خان عمران خان نے احتجاجی تحریک کے لیے مجھے دوبارہ ذمہ داری دے دی ہے، وزیراعلی کے پی ہمارا جواب منہ توڑ، مودی سرکار پاکستان پر دوبارہ حملے کے لیے سو بار سوچے گی، وزیراعظم عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا جی ایچ کیو حملہ کیس؛ پولیس اہل کاروں اور مجسٹریٹ کے بیانات کے بعد سماعت ملتویCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل ڈی آر ایس
پڑھیں:
پاکستان کا سخت مؤقف، افغانستان میں ٹی ٹی پی اور “را” کی موجودگی ناقابل قبول
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان نے افغان سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے طالبان حکومت سے واضح مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مکمل طور پر لاتعلقی اختیار کرے اور اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔
دفتر خارجہ نے افغان عبوری سفیر سردار احمد شکیب کو دو ٹوک پیغام دیا کہ طالبان حکومت کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے عالمی سطح پر تسلیم شدہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ پاکستانی حکام نے واضح کیا کہ دہشت گرد گروہ افغانستان کی سرزمین پر پناہ لے کر پاکستان میں حملوں میں ملوث ہیں۔
اعلیٰ سفارتی ذرائع کے مطابق، ایڈیشنل فارن سیکرٹری سید علی اسد گیلانی نے افغان نمائندے کو آگاہ کیا کہ ’’فتنہ الخوارج‘‘ دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر پاکستان کو سخت تشویش ہے، کیونکہ یہ عناصر بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی مالی امداد اور سرپرستی میں کام کر رہے ہیں۔
دریں اثنا، افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق خان دبئی سے اسلام آباد واپس پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ایک غیر علانیہ مشن پر موجود تھے۔ وہ اپنی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کریں گے اور امکان ہے کہ رواں ہفتے اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے کابل کا دورہ کریں گے۔