میانوالی بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے 3خطرناک دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
میانوالی بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے 3خطرناک دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز
میانوالی (سب نیوز)پنجاب کی تحصیل میانوالی کے علاقے رحمانی خیل موڑ کے قریب کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 خطرناک دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق میانوالی بڑی تباہی سے بچ گیا، رحمانی خیل موڑ کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3خطرناک دہشت گرد مارے گئے جبکہ 6دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی تاہم دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی تاہم فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے رائفلیں، 3 دستی بم، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی ٹیموں نے رحمانی خیل موڑ کے قریب ناکہ بندی کرلی جبکہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، دہشت گرد پولیس چوکیوں پربڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان کی تشکیل نو کر دی ہے، سیکرٹری داخلہ خرم آغا وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان کی تشکیل نو کر دی ہے، سیکرٹری داخلہ خرم آغا بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری ججز کا تبادلہ صدر مملکت کا آئینی اختیار ، کوئی کیسے دبائو ڈال سکتا ہے ؟، سپریم کورٹ رواں ہفتے 13 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ،سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 1.35فیصد کی سطح پر آگئی نجی اسکیم کے تحت 25 ہزار عازمین حج کیلئے جائیں گے، وفاقی وزیرمذہبی امور وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی
پڑھیں:
کراچی: اعظم بستی میں میڈیکل اسٹور پر ڈکیتی، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ کی ویڈیو وائرل
کراچی:ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے محمود آباد اعظم بستی میں میڈیکل اسٹور پر ڈاکوؤں کے 4 رکنی گروہ کی لوٹ مار ، مزاحمت پر دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنانے اور اس پر گولیاں چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکو جو کہ چہرے پر ماسک لگائے اور پی کیپ پہنے ہوئے تھے اعظم بستی ڈبل روڈ پر قائم میڈیکل اسٹور پر آتے ہیں اور اسلحے کے زور پر دکانداروں کو یرغمال بنا کر دکان پر موجود گاہک سے پرس چھین لیتے ہیں۔
اس دوران ایک ڈاکو نقدی نکالنے کے لیے کاؤنٹر سے دکان کے اندر کود گیا اور کیش کاؤنٹر سے نقدی جمع کر رہا تھا کہ دکاندار نے موقع پاتے ہی اسے عقب سے دبوچ لیا اس دوران ایک اور ڈاکو دکان میں کود کر داخل ہوتا ہے اور اپنے ساتھی کو چھڑانے کے لیے دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیتا ہے جبکہ دکان کے باہر موجود ڈاکو اسلحے سے دکاندار کو خوفزدہ کرتے ہوئے دکھائی دیا اور جب اس کے ساتھی کو چھڑالیا گیا تو ڈاکو نے دکاندار پر فائرنگ کی تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
چاروں ڈاکو دکان کے سامنے کھڑی ہوئی 2 موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر فرار ہوگئے جبکہ فوٹیجز میں ڈاکوؤں کے چہرے بھی واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں جبکہ میڈیکل اسٹور پر واردات جمعے کی دوپہر میں ہوئی تھی۔