انہوں نے کہا کہ وقف ترمیمی بل کو لیکر اسد الدین اویسی کو پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفٰی دینا چاہیئے تھا۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا کانفیڈریشن آف مینارٹیز تلنگانہ یونٹ کے صدر مہیشور راج نے تجویز پیش کی کہ ملک میں وقف ترمیمی قانون 2025 پر عمل آوری روکنے کے لئے حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد اویسی کو پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دینا چاہیئے۔ حیدرآباد میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے منعقدہ راونڈ ٹیبل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مہیشور راج نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بل پر مباحث کے دوران اسد الدین اویسی نے بل کی کاپی کو پھاڑتے ہوئے اپنی ناراضگی اور مخالفت کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کیا ہی بہتر ہوتا کہ وہ بل کی کاپی پھاڑنے کے ساتھ ساتھ استعفیٰ کا مکتوب بھی حوالے کرتے جس سے ملک میں ایک ہنگامہ اور طوفان برپا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں 26 مسلم ارکان ہیں اور انہیں استعفیٰ دینے کے لئے پارٹی سے اجازت لینی پڑتی ہے جبکہ اسد الدین اویسی خود پارٹی صدر ہیں اور وہ اپنے طور پر استعفیٰ کا فیصلہ خود کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اویسی استعفیٰ دیتے ہیں تو عوام انہیں مزید ایک لاکھ ووٹوں کی اکثریت سے منتخب کریں گے۔

مہیشور راج نے کہا کہ اسد الدین اویسی کے استعفیٰ سے وقف بل کو روکنے میں کامیابی مل سکتی ہے اور وہ دنیا بھر میں ہیرو بن کر ابھریں گے۔ مہیشور راج نے آر ایس ایس کے قیام کے مقاصد کا حوالہ دیا اور کہا کہ نفرت کا یہ بیچ ہیڈگیوار نے 27 ستمبر کو آج سے 100 سال قبل بویا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہندو راشٹر کے نعرہ پر آر ایس ایس قائم کی گئی اور گزشتہ 100 برسوں میں آر ایس ایس نے اسی نظریہ کا پرچار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو کے نظریہ کے تحت آر ایس ایس ملک میں مختلف مذاہب میں نفرت کو پروان چڑھا رہی ہے۔ مہیشور راج نے کہا کہ وقف قانون کے خلاف جدوجہد میں وہ برابر کے شریک ہیں اور کسی بھی قربانی کے لئے تیار ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسد الدین اویسی انہوں نے کہا کہ مہیشور راج نے آر ایس ایس ملک میں

پڑھیں:

لیبیا سے 1500 تارکین وطن یونان پہنچ گئے، سب سے بڑے جزیرے پر افراتفری کا سماں

یونان میں لیبیا سے 1500 سے زائد تارکین وطن غیرقانونی طور پر یونان کے سب سے بڑے جزیرے کریتی میں داخل ہوگئے جن کا تعلق مختلف ممالک سے بتایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تارکین وطن کی بڑی تعداد کے جزیرے پر جمع ہونے کے باعث ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔

یونانی کوسٹ گارڈز اور یورپ کی بارڈر پولیس فرونٹیکس نے جزیرہ کریتی کے گردونواح سے مہاجرین کی چھوٹی بڑی کشتیوں کو ریسکیو کر کے انہیں صحیح سلامت کریتی جزیرے کی مختلف بندرگاہوں تک پہنچایا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ جزیرے پر اچانک اتنی بڑی تعداد میں تارکینِ وطن کی آمد کے بعد ان کی رہائش کے کوئی خاطر خواہ بندوبست نہیں کیے گئے ہیں۔

لہٰذا ان تارکینِ وطن کو کھلے آسمان کے نیچے خیموں اور دیگر رہائش گاہوں میں رکھنے کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔

یونانی وزیر اعظم نے لیبیا میں حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ملک سے یونان جانے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کے بہاؤ سے نمٹنے کے لیے مزید فیصلہ کن کارروائی کریں۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی رہنماؤں کا جیل سے ایک اور خط، ‘حکومت نے میڈیا، عدلیہ، پارلیمنٹ کو تباہ کردیا’
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کا جیل سے ایک اور خط، ‘حکومت نے میڈیا، عدلیہ، پارلیمنٹ کو تبادہ کردیا’
  • صدر زرداری کے استعفیٰ کی افواہیں من گھڑت ہیں، شازیہ مری
  • پارلیمنٹ میں وزیر اعظم نے بات چیت شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی: بیرسٹر گوہر
  • لیبیا سے 1500 تارکین وطن یونان پہنچ گئے، سب سے بڑے جزیرے پر افراتفری کا سماں
  • سول جج لاہور محمد رمضان ڈھڈی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
  • ووٹر لسٹ سے متلعق الیکشن کمیشن آف انڈیا کا عمل صحیح نہیں ہے۔ اسدالدین اویسی
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
  • پہلی بار یوم عاشور پر بہترین انتظامات تھے، صفائی کے ساتھ نفرت کی گند بھی مٹائی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب
  • 5 جولائی 77 کو آمریت نے قوم میں نفرت ، تقسیم کے بیج بوئے: بلاول