پی ایس ایل 10 کا کامیابی سے انعقاد پرامن پاکستان کی جیت ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے شاندار اختتام پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے کامیاب انعقاد پر سب سے پہلے اللہ تعالٰی کے حضور سربسجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل کی پوری ٹیم کا دن رات محنت پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور اس میگا ایونٹ کی کامیابی پاک آرمی، رینجرز، پولیس اور انتظامیہ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیے: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت لیا
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاک آرمی، ایئر فورس اور نیوی کی جرات اور بہادری کو پی ایس ایل 10 کے میچز کے دوران یادگار خراج تحسین پیش کیا گیا، انہوں نے اسٹیڈیم آکر میچ دیکھنے اور تینوں فورسز کی بھرپور حوصلہ افزائی پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ائیر چیف ظہیر احمد بابر اور نیول چیف نوید اشرف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 10 کا کامیابی سے انعقاد پرامن پاکستان کی جیت ہے۔ پورے ٹورنامنٹ خصوصا فائنل میچ کے دوران شائقین کرکٹ کے نظم و ضبط اور خوش و خروش کا کوئی جوڑ نہ تھا۔
یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 10 میں بننے والے دلچسپ ریکارڈز کونسے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے قریب دشمن کے حملے کے بعد پی ایس ایل 10 کا دوبارہ آغاز بہت بڑا چیلنج تھا۔ پی ایس ایل 10 کی کامیابی محفوظ پاکستان کی فتح اور بزدل دشمن کی ایک اور محاذ پر شکست ہے، پوری ٹیم نے چیلنج کو قبول کیا اور اللہ تعالٰی نے ہمارا راستہ آسان کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ایس ایل 10 پی سی بی کرکٹ محسن نقوی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل 10 پی سی بی کرکٹ محسن نقوی پی ایس ایل 10 پی سی بی
پڑھیں:
اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف فوری کریک ڈاؤن کا فیصلہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی تعمیرات اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف فوری طور پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں بغیر منظور شدہ گھروں کے خلاف کارروائی کے علاوہ غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا متعلقہ افسران اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور سیٹلائٹ میپنگ کرکے ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے، اسلام آباد میں شہریوں کو عالمی معیار کی خدمات کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے متعلقہ ایس پیز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو فعال انداز میں فرائض سرانجام دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس و انتظامیہ کا تشخص بہتر کرنا ہے، یہ تب ہی ممکن ہے جب شہری اعتماد کریں۔
محسن نقوی نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے متعلقہ افسران نئے اقدامات لے کر آئیں، مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے پورے عزم سے اس عمل کو قومی جذبے سے آگے بڑھائیں۔
وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر مؤثر کنٹرول یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحٰی کے دنوں میں شہر کی صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے۔
شمالی کوریا کا نیا جنگی بحری جہاز لانچنگ کے دوران تباہ