سٹی 42 : فیروزوالہ میں ایک فیکٹری میں زہریلی گیس کی وجہ سے کام کرنے والے 4 مزدور جاں بحق ، جبکہ 5 افراد بے حوش ہو گئے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ فلائنگ پیپر مل خانپور میں پیش آیا۔ کالر کے مطابق فیکٹری میں پلپ والے ٹب کے اندر کام کرتے ہوئے مزدور زہریلی  گیس کی وجہ سے بے ہوش ہو کر  گر گئے، جن میں سے 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ 

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی جس کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے 2 افراد کو فرسٹ ایڈ دی اور  4 افراد کو DHQ ہسپتال شفٹ کر دیا، جہاں ایک اور مزدور دم توڑ گیا 

آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد

 ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 40 سالہ عباس ولد محمد حسین ، 19 سالہ بلال ولد محمد عباس ،30 سالہ علی حیدر ولد محمد یوسف سے ہوئی ۔ 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار شیریں بیکری کے قریب فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

چھیپا حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت 19 سالہ سراج اور 23 سالہ سدیس کے نام سے کی گئی جبکہ سراج کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پاک کالونی پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

دریں اثنا بلدیہ مواچھ موڑ نیازی محلہ کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ جہانزیب زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔

مدینہ کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ: کشتی الٹ گئی، 2 افراد کی تلاش اندھیرے کے باعث روک دی گئی
  • کوہاٹ: دریائے سندھ میں کشتی ڈوب گئی، 7 افراد کو بچا لیا گیا، 2 کی تلاش جاری
  • کوہاٹ: دریائے سندھ خوشحال گڑھ کے مقام پر مسافروں سے بھری کشتی ڈوب گئی
  • چین کی کیمیکل فیکٹری میں زور دار دھماکا،5 افراد ہلاک
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی
  • خیبر پختونخوا میں فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق
  • شیخوپورہ پیپرفیکٹری میں زہریلی گیس سے 4مزدورجاں بحق ، چھ کی حالت تشویشناک
  • شیخوپورہ، 4 مزدور کنویں میں دم گھٹنے سے جاں بحق
  • نارتھ لندن:گھر میں آتشزدگی، ماں اور 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق