بجلی کی قیمت میں 1.27 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
سی پی پی اے کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں اضافے کے لیے نیپرا میں سماعت ہوئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں سی پی پی اے کی ماہ اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست پر سماعت چیئرمین نیپرا سربراہی میں ہوئی۔
درخواست منظوری کی صورت میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 27 پیسے اضافے کا امکان ہے۔
دورانِ سماعت سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ اپریل میں 10 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی اور بجلی کمپنیوں کو10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ بجلی کی فی یونٹ لاگت 8.
سی پی پی اے حکام کے مطابق اپریل میں سالانہ بنیادوں پر بجلی کی کھپت میں 30 کروڑ یونٹ اضافہ ہوا۔
سماعت کے دوران کراچی چیمبر آف کامرس کی جانب سے بجلی کے اعدادوشمار ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ نہ ہو نے کا شکوہ کیا گیا۔ نمائندے نے کہا کہ سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا ابھی فیصلہ نہ کرے۔ پہلے ہمیں اعدادو شمار دیے جائیں، اس کے بعد فیصلہ کیا جائے۔
کراچی چیمبر کے نمائندے کا کہنا تھا کہ حکومت نے ساڑھے 7 روپے ریلیف کا کہا تھا۔ اگر سی پی پی اے کی درخواست منظور ہو گئی تو ریلیف صرف 3 روپے رہ جائے گا۔ سستی گیس کی فیلڈز بند کرکے مہنگی آر ایل این جی استعمال کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے ایف سی اے بڑھا ہے۔ یہاں انتظامی نااہلی صاف نظر آرہی ہے۔
بعد ازاں نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی ۔ اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سی پی پی اے کی درخواست کی درخواست پر بجلی کی کی گئی
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔