وزیرِ اعظم شہباز شریف کل کوئٹہ میں جرگے میں شرکت کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف کل 1 روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران کوئٹہ میں ہونے والے اہم جرگے میں شرکت کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ جرگے میں گورنر و وزیرِ اعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزراء، ارکانِ اسمبلی شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں خضدار دہشت گرد حملے پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جرگے میں بلوچستان بھر سے قبائلی و سیاسی عمائدین کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جرگے میں بلوچستان میں امن و امان سمیت مجموعی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال ہو گا اور صوبے کے عمائدین کو مختلف امور پر اعتماد میں لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف جرگے میں کریں گے گے میں
پڑھیں:
وزیرا عظم شہباز شریف یوم آزادی کے موقع پر الیکٹرک بائیکس اسکیم کا افتتاح کریں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء) وزیرا عظم شہباز شریف یوم آزادی کے موقع پر الیکٹرک بائیکس اسکیم کا افتتاح کریں گے۔ ای بائیکس پر سبسڈی کیلئے حکومت نے موجودہ بجٹ میں 9 ارب روپے مختص کر رکھے ہیں۔الیکٹرک موٹرسائیکل کیلئے آن لائن رجسٹریشن ہوگی، مقررہ حد سے زیادہ درخواستوں کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔حکومت الیکٹرک بائیکس پر 65 ہزار روپے سبسڈی دے گی جبکہ باقی رقم بینک بلاسود فراہم کریں گے۔(جاری ہے)
الیکٹرک وہیکلزپالیسی دستاویز کے مطابق 2030تک ملک میں ای بائیکس کی تعداد کم از کم 20 لاکھ تک پہنچائی جائے گی ۔ 53 ہزار950 ای رکشے،99 ہزار 155 کاریں ، 2238 بسیں اور 2996 ٹرک بھی دستیاب ہوں گے۔ اگلے پانچ سال میں مجموعی طور پر 22 لاکھ 13 ہزار 115 ای وہیکلز کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں ملک بھر میں 40 فاسٹ چارجنگ اسٹیشنز قائم ہوں گے۔ اسلام آباد کو الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے ماڈل سٹی بنانے کا منصوبہ ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے تمام پیٹرول پمپوں پر چارجنگ پوائنٹس دستیاب ہوں گے۔