احسن اقبال—فائل فوٹو

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وہ جہاز جن کے اوپر بھارت کو بڑا غرور تھا، ہماری فضائیہ نے زمین پر پٹخ دیے، ہم نے بتا دیا کہ جو پاکستان پر میلی نگاہ ڈالے گا، ہم اس کا گھر تک پیچھا کریں گے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے نارووال میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ صبح شام پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ملک اور فوج کے خلاف پروپیگنڈے میں مصروف تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ جتنی بہادرانہ اور دلیرانہ قیادت کا فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مظاہرہ کیا، تاریخ میں نہیں دیکھا۔

احسن اقبال نے کہا کہ 2019ء میں بھی پاکستان پر بھارت نے حملہ کیا تھا، اس وقت کے وزیرِ اعظم نے اسمبلی میں کہا کہ پھر میں کیا کروں؟ کیا میں ہندوستان پر حملہ کر دوں؟ آج آپ کے وزیرِ اعظم نے مسلح افواج کو یہ نہیں پوچھا کہ اب ہم کیا کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دشمن کو ایسا جواب دیں کہ اسے پتہ لگ جائے، بتائیں کہ جو پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرے گا پاکستان اس کے چہرے پر زناٹے دار تھپڑ مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ جوں جوں بھارت ہوش میں آ رہا ہےخ بتا رہا ہے کہ ہاں پاکستان نے ہمارے جہاز مارے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: احسن اقبال

پڑھیں:

صوبوں کے وسائل وفاق سے زیادہ، وفاقی منصوبے ترجیحی مکمل کیے جائیں گے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صوبوں کے پاس مالی وسائل وفاق کی نسبت کہیں زیادہ ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ وفاقی منصوبوں کو قومی مفاد کے پیش نظر ترجیح دی جائے اور انہیں بروقت مکمل کیا جائے۔

وفاقی وزیر نے یہ بات اے پی سی سی کے اجلاس کی صدارت کے دوران کہی، جس میں وفاقی سیکریٹریز، اسٹیٹ بینک، صوبائی حکومتوں کے نمائندے اور دیگر اہم حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال اور ترقیاتی بجٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

احسن اقبال نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ میں کمی اور قرضوں کی ادائیگی کے بوجھ کے باوجود قومی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کو اپنے ترقیاتی منصوبے خود مکمل کرنے چاہئیں اور وفاقی حکومت اپنے وسائل صوبوں کی مدد کے لیے استعمال کرتی رہے گی۔

مزید پڑھیں: ورلڈ بینک کے منصوبوں پر بلوچستان کے تحفظات دور کریں گے، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی یقین دہانی

انہوں نے کہا کہ دیا میر بھاشا ڈیم، سکھر-حیدرآباد موٹر وے، چمن روڈ، اور قراقرم ہائی وے جیسے قومی سٹریٹجک منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں گے تاکہ ملکی ترقی کو فروغ ملے۔

وفاقی وزیر نے ٹیکس نیٹ بڑھانے، ٹیکس چوری روکنے، اور آمدنی کے ذرائع کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے تمام ادارے اور صوبے قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ کو محدود کرنے کے باوجود حکومت نے اہم اور قابل عمل منصوبوں کو ترجیح دی ہے تاکہ عوام کو بہتر صحت، پانی، بجلی اور انفراسٹرکچر کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کو مل کر قومی ترقی کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی، اور ایسے مشکل وقت میں قومی مفاد کو فوقیت دینی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

احسن اقبال اسٹیٹ بینک، اے پی سی سی وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی

متعلقہ مضامین

  • نصف سے زائد بجٹ قرض ادائیگی میں جائیگا، احسن اقبال
  • نصف سے زائد بجٹ قرض ادائیگی میں جائیگا، 118 سے زائد منصوبے بند کردیے: احسن اقبال
  • نصف سے زائد بجٹ قرض ادائیگی میں جائیگا، 118 سے زائد منصوبے بند کردیے، احسن اقبال
  • نصف سے زائد بجٹ قرض ادائیگی میں جائیگا، 118 سے زائد منصوبے بند کردیئے: احسن اقبال
  • صوبوں کے وسائل وفاق سے زیادہ، وفاقی منصوبے ترجیحی مکمل کیے جائیں گے، احسن اقبال
  • 3 روزہ جنگ نے بھارتی قیادت کا غرور ملیا میٹ کردیا: احسن اقبال
  • ٹیکس چوروں کیخلاف پوری قوم جہاد کرے‘ بھارتی غرور 3 روز میں خاک میں ملا دیا: احسن اقبال
  • معرکۂ حق کی طرح معیشت میں بھی کامیابی حاصل کرنی ہے: احسن اقبال
  • بھارت کی قیادت کا غرور تین روز کی جنگ نے ملیا میٹ کر دیا ہے، احسن اقبال