کراچی: لانڈھی اور ملیر کے قریب ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک پھر سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں کل سے اب تک تیسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ لانڈھی اور ملیر کے قریب ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے کیے گئے۔
پاکستان کے صنعتی حب کراچی میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے زلزلے کے جھٹکے صبح تقریباً 10 بج کر 25 منٹ پر محسوس ہوئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لانڈھی اور ملیر میں زلزلے کے جھٹکے کی شدت 3.
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں دو مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لانڈھی ٹائون میں چاروں طرف ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہے ہیں ‘عبدالجمیل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)لانڈھی ٹائون میں چاروں طرف ترقیاتی کا م کا جال بچھا رہے ہیں ۔سندھ حکومت جووسائل فراہم کررہی ہے اس سے بڑھ کر کام کررہے ہیں ۔سیوریج کے مسائل نوے فیصد حل کردیئے ہیں ۔واٹر کارپوریشن پانی کی فراہمی کیلئے تعاون کریں۔یہ بات لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان نے لانڈھی ٹائون یونین کونسل نمبر دو اور تین میں پیور بلاک لگائے جانے کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ٹائون میونسپل کمشنر سیدامدادشاہ ،یوسی چیئرمین محمد قاسم خان ،یوسی تین کے چیئرمین نادر علی خان لودھی ،کونسلر سفیان علی خان ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔عبدالجمیل خان نے کہا کہ لانڈھی ٹائون میں آج چاروں طرف ترقیاتی کام ہورہے ہیں ہم دیانت داری کے ساتھ کام کررہے ہیں ۔جلد لانڈھی ٹائون کراچی کا ماڈل بنے گا ۔عوام تعاون کریں ۔سولڈ ویسٹ اور واٹر کارپوریشن کو اگر بلدیاتی اداروں کے حوالے کردیا جائے تو کراچی کے پچاس فیصد مسائل خودبخود حل ہوجائینگے ۔