کراچی میں اتوار سے اب تک 18 بار زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی میں ایک بارپھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گزشتہ رات زلزلے کا پہلا جھٹکا رات 12 بجے محسوس ہوا۔
زلزلے کی شدت 2.6 اور گہرائی 40 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال مشرق میں تھا۔
کراچی زلزلے کے باعث ملیر جیل کی دیواروں میں دراڑ، 300.
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات 12 بج کر 23 منٹ پر زلزلے کا دوسرا جھٹکا ریکارڈ ہوا، جس کی شدت 2.8 اور گہرائی 40 کلومیٹر تھی، اس کا مرکز ملیر کے شمال مشرق کے قریب تھا۔
صبح 6 بج کر 42 منٹ پر زلزلے کا تیسرا جھٹکا محسوس کیا گیا، تیسرے زلزلے کے شدت 3.2 اور گہرائی 11 کلومیٹر تھی، جس کامرکز کورنگی کے جنوب مغرب 29 کلومیٹر کے قریب تھا۔
زلزلے کا چوتھا جھٹکا 9 بج کر 57منٹ پر محسوس کیا گیا، جس کی گہرائی 40 کلو میٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر سے 15 کلومیٹر دور کا شمال مشرق تھا، جس کی شدت 2.8 ریکارڈ کی گئی۔
کراچی میں اتوار کی شام سے اب تک زلزلے کا 18واں جھٹکا محسوس کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش
---فائل فوٹوکراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واقع ایک نجی اسپتال میں خاتون کے یہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے وقت سے پہلے پیدا ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں ان کا وزن بہت کم ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام بچوں کو آکسیجن دی گئی ہے۔