پاک بھارت جنگ کس نے جیتی ؟ آسان جواب کہ عوام سے جھوٹ کون بول رہا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 03 جون 2025ء )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ کس نے جیتی ؟ آسان جواب کہ عوام سے جھوٹ کون بول رہا ہے؟ بھارتی حکومت کو یہ تسلیم کرنے میں ایک ماہ لگا کہ ان کے طیارے گرائے گئے،سچ یہ ہے کہ بھارت جنگ ہار گیا ہے اور اب اپنی عوام سے حقیقت چھپا رہا ہے۔ انہوں نے امریکا میں چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ کس نے جیتی ؟ آسان جواب کہ کون اپنی عوام سے جھوٹ بول رہا ہے؟ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ کون سا میڈیا اپنی عوام کو گمراہ کررہا ہے، کون سی حکومت تنازع کے دوران اور بعد میں اپنی عوام سے جھوٹ بول رہی تھی؟بھارتی حکومت کو یہ تسلیم کرنے میں ایک ماہ لگا کہ ان کے طیارے گرائے گئے۔
بھارتی حکومت اپنی عوام سے حقیقت کیوں چھپا رہی ہے؟ سچ یہ ہے کہ بھارت جنگ ہار گیا ہے اور اب اپنی عوام سے حقیقت چھپا رہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے، مستقل جنگ بندی کیلئے عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، پاکستان بات چیت کیلئے تیار ہونے کا کہہ چکا ہے۔لیکن صرف بھارت ہے جو کہتا ہے کہ وہ بات چیت کیلئے تیار نہیں ہے، بھارت کے انکار پر واضح ہے کہ یہ صورتحال پائیدار نہیں ہے۔
عالمی برادری سے رابطے کررہے ہیں کہ امن کے قیام میں کردار ادا کرے، عالمی برادری مسئلہ جموں و کشمیر، آبی اور دہشتگردی کے مسئلے کے حل کیلئے بھی کردار ادا کرے۔سب سے اہم اور ممکنہ کامیابی دونوں ممالک کے درمیان ڈائیلاگ شروع کرنے پر ہوگی، بات چیت اور سفارتکاری سے ہی ہم مسائل کو حل کرسکتے ہیں۔ ہم امن چاہتے ہیں لیکن ڈائیلاگ شروع ہونے تک امن ممکن نہیں۔ عالمی برادری نے جس طرح جنگ بندی میں کردار ادا کیا، عالمی برادری اگر اسی طرح کردار ادا کرے تو جنوبی ایشیاء میں دائمی امن قائم ہوسکتا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عالمی برادری عوام سے جھوٹ اپنی عوام سے بھارت جنگ رہا ہے
پڑھیں:
ارشد ندیم ایک بار پھر عالمی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کو تیار
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ایک بار پھر عالمی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کو تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو کا فائنل مقابلہ آج ہوگا۔
فائنل میں ارشد ندیم کا مقابلہ صرف بھارت کے نیرج چوپڑا ہی سے نہیں بلکہ دنیا کے پانچ اور بڑے ایتھلیٹس سے بھی ہے۔
ارشد ندیم کے خصوصی معالج ڈاکٹر اسد عباس کا کہنا ہے کہ اگر وہ جوش کے ساتھ ہوش کا بھی مظاہرہ کریں تو 100 میٹر تک نیزہ پھینکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ارشد ندیم نے گزشتہ روز کوالیفائنگ راؤنڈ میں 85.28 میٹر کی تھرو کرکے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔
https://x.com/ArshadOlympian1/status/1968339815864357380