پیٹرول پمپ پر لاپرواہی، بائیک سوار پر تھپڑوں کی بارش
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پیٹرول پمپ پر سگریٹ جلانا مہنگا پڑگیا، بائیک سوار کو تھپڑ پڑ گئے
کراچی سمیت ملک بھر میں پیٹرول پمپ پر احتیاطی تدابیر کے واضح سائن بورڈز موجود ہوتے ہیں، جن میں گاڑی بند رکھنے اور سگریٹ نوشی سے گریز کی ہدایت کی جاتی ہے۔ مگر بعض افراد ایسی ہدایات کو نظر انداز کر کے خود کو اور دوسروں کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے ذریعے سامنے آیا ہے، جس میں دو افراد کو بائیک میں پیٹرول ڈلواتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں واضح طور پر نظر آتا ہے کہ بائیک سوار میں سے ایک شخص نے سگریٹ پینے کے لیے لائٹر جلایا۔
اس حرکت پر پیٹرول پمپ کا ملازم فوری طور پر حرکت میں آیا۔ اس نے نہ صرف پیٹرول بھرنا روک دیا بلکہ بائیک سوار کو موقع پر ہی سبق سکھاتے ہوئے اس پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔
ویڈیو دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو ہزاروں صارفین نے شیئر کیا ہے اور زیادہ تر افراد نے پیٹرول پمپ ملازم کی حاضر دماغی اور بروقت ردعمل کو سراہا ہے، کیونکہ ذرا سی لاپروائی کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بائیک سوار پیٹرول پمپ
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی اسکائی اسٹیڈیم کا راز کھل گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے ’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی جو ویڈیو وائرل ہو رہی ہے وہ جعلی نکلی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی اس ویڈیو کو غلط فہمی کے تحت 2034 ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کا ڈیزائن سمجھ لیا گیا تھا جبکہ حقیقت میں اس کا سعودی حکومت کے کسی سرکاری منصوبے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ایجنسی سے بات کرنے والے اس ویڈیو کے خالق نے بھی تصدیق کی ہے کہ یہ صرف ایک اے آئی تصور تھا اور اس نے کسی سرکاری سعودی پروجیکٹ کو بنیاد بنا کر یہ ویڈیو تیار نہیں کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ اسے حقیقت سمجھ کر پھیلا رہے ہیں جبکہ یہ محض ایک تخیلاتی آئیڈیے کی پیشکش ہے۔
واضح رہے کہ اس ویڈیو نے دنیابھر کی توجہ اپنی طرف کھینچی ہے اور اسے اب تک 5 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بطور ایک حقیقی اسٹیڈیم ڈیزائن تیزی سے گردش کر رہا تھا تاہم اب اس کی حقیقت واضح ہو گئی ہے۔