جاسوسی تنازع: اٹلی نے پارگون کے ساتھ سیکیورٹی روابط منقطع کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
اٹلی کی حکومت نے اسرائیلی سائبَر کمپنی پارگون (Paragon) کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کر دیے ہیں، جس کی وجہ حالیہ نگرانی اسکینڈل ہے جس میں مبینہ طور پر پارگون کی ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے صحافیوں، سیاستدانوں، اور نجی شہریوں کی سرگرمیاں ٹریک کرنے کی کوشش کی گئی۔
یہ فیصلہ اٹلی کی خفیہ نگرانی کے حوالے سے عوامی تنقید کے بعد لیا گیا اور پارگون کے ساتھ کام کرنے والے عہدیداروں کے خلاف قانونی چارہجُویی کا آغاز ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی شہریوں کی جاسوسی کے لیے اسرائیلی کمپنی کی خدمات؟
اٹلی کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ شہری آزادیوں کے تحفظ کے لیے یہ فیصلہ ناگزیر تھا، اور پارگون کے ساتھ کیے گئے تمام معاہدے مستقبل میں معطل رہیں گے۔
اس کے علاوہ اٹلی نے یورپی یونین میں اسرائیلی سائبر ٹیکنالوجی پر بڑھتے خدشات کو بھی بنیاد بنایا ہے۔
پارگون پر اس سے پہلے اسپین اور لوکسمبرگ میں بھی شہریوں کی نگرانی کے الزامات لگ چکے ہیں اور اس کے برعکس حال ہی میں امریکی اور یورپی عدالتوں نے اس کے ڈیٹا پروٹیکشن معاہدوں کا ازسرنو جائزہ لیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Paragon اٹلی اٹلی وزارت داخلہ اسرائیل اسرائیلی کمپنی پارگون۔.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اٹلی اٹلی وزارت داخلہ اسرائیل اسرائیلی کمپنی پارگون کے ساتھ
پڑھیں:
زرعی ٹیوب ویل کنکشنز کی شمسی توانائی پرمنتقلی کے فیز4 پرکام شروع کردیا گیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے صوبہ میں موجود اُن تمام زرعی ٹیوب ویل صارفین کے برقی کنکشنزمنقطع کررہی ہے جن کو حکومت کی جانب سے شمسی توانائی پر منتقلی کیلئے رقم جاری کئے گئے ہیں۔زرعی ٹیوب ویل کنکشنزکوشمسی توانائی پر منتقلی کے فیز 4پر کام شروع کردیاگیاہے ۔ ۔اب اس منصوبہ کے فیز 4(یعنی چوتھے مرحلہ) کے تحت صوبہ کے مختلف علاقوںمیں12250زمینداروںکے زرعی کنکشنز منقطع کرنے کاکام شروع کیاگیاہے اس فیز میں 12250زرعی صارفین کو حکومت کی جانب سے 24.5بلین روپے رقم کی منتقلی شروع ہوچکی ہے ۔جس کے بعد کیسکوٹیمیں فیز 4میں شامل زرعی کنکشنز منقطع کرکے اُنکے ٹرانسفارمرز، ایچ ٹی کھمبے اوراُن سے منسلک دیگربرقی آلات ہٹائے جائیں گے تاکہ یہ زرعی کنکشنز دوبارہ کیسکونیٹ ورک سے منسلک نہ ہوسکیں۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے صوبہ بلوچستان کے تمام زرعی ٹیوب ویل کنکشنزکو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کامنصوبہ دسمبر2024 میں شروع کردیاگیاتھا جس کے پہلے ،دوسرے اور تیسرے فیز پر کام مکمل کرکے اُنکے زرعی کنکشنز کیسکونیٹ ورک سے منقطع کئے جاچکے ہیں اوراب فیز 4پر کام شروع کردیاگیاہے۔
لہٰذا کیسکونے سولرائزیشن کے فیز 4میں شامل اُن تمام زرعی صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے زرعی کنکشنز منقطع کرنے ، زرعی ٹرانسفارمرز،ایچ ٹی کھمبے اوردیگر برقی آلات واپس کرنے کے عمل میں کیسکوٹیموں سے تعاون کریں ۔