بلوچستان حکومت 7 روز بعد بھی مغوی اسسٹنٹ کمشنر کو بازیاب نہ کروا سکی
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
کوئٹہ سفر کرنیوالے اسسٹنٹ کمشنر کو کالعدم تنظیم نے سات روز قبل اغواء کر لیا تھا، تاہم تاحال انکی بازیابی عمل میں نہیں آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان اپنے مغوی اسسٹنٹ کمشنر کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود بازیاب نہ کروا سکی۔ تفصیلات کے مطابق 7 روز قبل اسسٹنٹ کمشنر تمپ حنیف نورزئی کو کالعدم تنظیم نے تربت سے کوئٹہ سفر کے دوران اغواء کر لیا۔ مغوی سول افسر کی ویڈیو بھی جاری کی گئی، تاہم حکومت کی جانب سے ان کی بازیابی کے حوالے سے تاحال کوئی موثر اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ اے سی کی عدم بازیابی کے باعث ان کے اہلخانہ شدید ذہنی کوفت اور پریشانی کا شکار ہیں۔ ان کے اہلخانہ نے حکومت سے اسسٹنٹ کمشنر تمپ کی فوری بازیابی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ دوسری جانب حکام نے بتایا کہ اے سی حنیف نورزئی کی بازیابی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ اے سی کی بازیابی کے لئے انتظامی، سیاسی اور قبائلی اثر و رسوخ بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بازیابی کے کی بازیابی
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب سرگودہا میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح 19 ستمبرکو کریں گی، کمشنر
سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سرگودہا میں جدید اور ماحول دوست الیکٹرک بس سروس کا افتتاح 19 ستمبر کو کریں گی۔ اُنہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 33 الیکٹرک بسیں سرگودہا شہر کے چھ روٹس پر چلائی جائیں گی تاکہ شہریوں کو معیاری اور آرام دہ سفری سہولت فراہم ہو گی۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف شہری بلکہ تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز کو بھی کوریج فراہم کرے گا۔ کمشنر نے کہا کہ الیکٹرک بسیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا سرگودہا کے عوام کے لیے ایک بہترین تحفہ ہیں۔ ان بسوں میں خواتین کے لیے علیحدہ کمپارٹمنٹ مختص کیا گیا ہے جبکہ یہ مکمل طور پر ماحول دوست ہیں اور کسی قسم کی آلُودگی پیدا نہیں کریں گی۔(جاری ہے)
اُنہوں نےبتایا کہ بسوں کے لیے چارجرز کی تنصیب کا عمل جاری ہے۔ ابتدائی طور پر جنرل بس سٹینڈ پر چار بیز قائم کی گئی ہیں جبکہ لاہور روڈ بائی پاس پر ایک جدید اور باقاعدہ سٹیشن قائم کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں اس سروس کو مزید وسعت دی جا سکے۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے لاری اڈا پر چارجرز کی تنصیب کے کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ منصوبہ بروقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کوارٹر) ماجد بن احمد ، سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمد طاہر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔