بھارت،ایک اورہیلی کاپٹرگرکرتباہ،پائلٹ سمیت 7افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
ریاست اتراکھنڈ کے دارالحکومت دھرادون سے کیدارناتھ گپت کاشی جانے والا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا، ہیلی کاپٹر میں پائلٹ سمیت 7 افراد سوار تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے گھنے جنگل سے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ڈھونڈ لیا ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوا، ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق اتراکھنڈ، اترپردیش، مہاراشٹر اور گجرات سے تھا۔
ریاست اترا کھنڈ کے وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پر افسوسناک واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ نے مقامی انتظامیہ کو حادثے میں ہلاک افراد کے اہلخانہ سے ہر ممکن تعاون کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے حادثے کی وجوات ہاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ جمعرات کو بھارتی شہر احمد آباد میں لندن جانے والا ائیر انڈیا کا طیارہ پرواز کے چند لمحے بعد گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 241 افراد ہلاک جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا تھا۔
ادھر
بھارتی میڈیا کے مطابق کیدارناتھ مندر، دو مئی کو کھلنے کے بعد چھ ہفتوں کے دوران پیش آنے والا یہ پانچواں ہیلی کاپٹر حادثہ ہے، حادثے کے بعد ملبے میں آگ بھڑک اٹھی جس سے لاشیں ناقابل شناخت ہو گئیں۔
حادثے کے باعث یاتریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، 7 جون کو بھی ایک ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوتے ہوئے بچ گیا تھا جس کا کچھ حصہ گاڑی پر گرا۔
بھارتی فضائیہ اندرونی ناکامیوں، تکنیکی خرابیوں اور غیر پیشہ ورانہ کارکردگی کا شکار ہے۔
مودی سرکار کی کرپشن اور ذاتی مفادات نے بھارتی فضائیہ کو نااہلی کی نذر کر دیا ہے۔ صرف گزشتہ ایک ماہ میں ہی بھارتی فضائیہ کے متعدد لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹر دورانِ پرواز حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔
مسلسل پیش آنے والے حادثات کے باعث کیدارناتھ یاترا کی فضائی سروسز پر سوالات اٹھنے لگے۔ آریان ایوی ایشن کا حادثہ اتراکھنڈ ایوی ایشن اتھارٹی کی مجرمانہ غفلت اور حفاظتی لاپروائی کا نتیجہ ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق 12 جون کو بھی لندن جانے والی ایئر انڈیا پرواز احمد آباد میں گر کر تباہ ہوگئی، جس میں 241 مسافر اور متعدد زمین پر موجود افراد ہلاک ہوئے۔
اسی طرح، 8 مئی کو اتراکھنڈ کے ضلع اتراکاشی میں گنگوتری دھام جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا جس میں 6 افراد ہلاک ہوئے۔ اس سے قبل 5 جنوری کو بھارتی ریاست گجرات میں تباہ ہونے والے کوسٹ گارڈ ہیلی کاپٹر میں تین افراد ہلاک ہوئے۔
کبھی بھارت کے جنگی طیارے تباہ ہوتے ہیں تو کبھی مسافر طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو حادثات پیش آتے ہیں۔ گزشتہ دو برس کے دوران بھارت میں کئی فوجی اور نیم فوجی ہیلی کاپٹر حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔
مودی سرکار کے دور میں، جہاں دیگر شعبوں میں بھارتی نااہلی واضح ہوئی، وہیں ہوا بازی کے شعبے میں بھی آئے روز حادثات پیش آ رہے ہیں۔ ان حادثات کی بڑی وجہ مودی سرکار کے دور میں کرپشن اور اہم شعبوں میں رشوت کے عوض نااہل افراد کی بھرتیاں ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر افراد ہلاک کے مطابق نے والا کر تباہ کا شکار کے باعث
پڑھیں:
کراچی میں رات گئے مختلف حادثات و واقعات میں 3 افراد جاں بحق
—فائل فوٹوکراچی میں رات گئے مختلف حادثات اور واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پہلا حادثہ کلفٹن بلاک ٹو میں پیش آیا جہاں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا، ابتدائی طور پر جان سے جانے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔ واقعے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
پولیس نے واٹر ٹینکر تحویل میں لینے کے بعد کلفٹن تھانے منتقل کردیا ہے، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے فرار ڈرائیور کی تلاش کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ادھر کیماڑی کے پی ٹی گیٹ نمبر 17 کے قریب گاڑی نے ایک بزرگ شہری کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ بزرگ شہری کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ کے اطراف سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والی گاڑی اور ڈرائیور کو تلاش کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت معلوم نہ ہوسکی۔