بھارت میں ہیلی کاپٹر حادثے میں بچے سمیت 7 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جون ۔2025 )بھارت میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں ایک چھوٹا بچہ بھی شامل ہے حکام نے بتایا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر ہندو یاتریوں کو ایک مقدس مقام سے واپس لا رہا تھا جب وہ ہمالیہ کے پہاڑوں میں گر کر تباہ ہو گیا. رپورٹ کے مطابق یہ المناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب اہل خانہ ابھی جمعرات کے روز احمد آباد کے رہائشی علاقے میں مسافر طیارہ گرنے سے ہلاک ہونے والے کم از کم 279 افراد کا سوگ منا رہے تھے ریاست اتراکھنڈ کے محکمہ ڈیزاسٹر رسپانس کے افسر نندن سنگھ راجوار نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کے پائلٹ اور تمام 6 مسافر ہلاک ہو گئے، یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر کیدارناتھ مندر سے روانہ ہوا تھا.
(جاری ہے)
ریاست کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اس حادثے کو انتہائی افسوسناک خبر قرار دیتے ہوئے ریسکیو ٹیمیں روانہ کرنے کی تصدیق کی ضلع کے سیاحت کے افسر راہول چوبے کے مطابق موسم کی خرابی ممکنہ طور پر حادثے کی وجہ بنی کیدارناتھ مندر گرمیوں میں یاتریوں کے لیے قابل رسائی ہوتا ہے. یہ مندر سطح سمندر سے 3 ہزار 584 میٹر کی بلندی پر واقع ہے، سخت چڑھائی سے بچنے کے لیے مالدار یاتری ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سفر کو ترجیح دیتے ہیں اور اس مقصد کے لیے چھوٹی سطح کی نجی کمپنیوں کی صنعت بھی قائم ہو چکی ہے یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جو اسی زیارت گاہ کی طرف جا رہے تھے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ہیلی کاپٹر ہلاک ہو
پڑھیں:
پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام,نور ولی کے نائب سمیت 4 دہشت گرد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251031-01-16
راولپنڈی/اسلام آباد (خبرایجنسیاں+نمائندہ جسارت )سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے ذریعے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے نورولی کے نائب خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق باجوڑ میں کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے 4 خارجیوں بشمول ہائی ویلیو ٹارگٹ خارجی امجد کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ خارجی کمانڈر امجد، خارجی نور ولی کا نائب اوربھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کی رہبری شوری کا سربراہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، حکومت نے اس پر 50 لاکھ روپے سر کی قیمت مقرر کی تھی۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ دہشت گرد افغانستان میں رہتے ہوئے پاکستان کے اندر متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں سرگرم عمل رہا، فتنہ الخوارج کی قیادت افغانستان میں رہتے ہوئے پاکستان میں دراندازی کی کوششیں کر رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ عبوری افغان حکومت کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں کہ خارجی پراکسی پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال نہ کریں۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ یہ ہمارے اس مؤقف کی بھی توثیق کرتا ہے کہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کو مسلسل محفوظ جنت کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں، علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے بھارتی اسپانسرڈ خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع باجوڑ میں سیکورٹی آپریشن میں انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ سمیت 4 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت انتہائی مطلوب خارجی کمانڈر امجد کو جہنم رسید کیا اور پاکستان کی سا لمیت کے دشمنوں کے مزموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ان کا کہنا تھا کہ معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو اس انداز میں شکست دیتے رہیں گے، حکومت پاکستان ملک سے دہشت گردی کی عفریت کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔