data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود معاشی طور پر خود کو چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں معیشت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے اور حکومت ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ معاشی شراکت داری کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے، حالیہ دنوں میں امریکی سیکرٹری کامرس سے ہونے والی ملاقات میں ٹیرف اور تجارتی امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برآمدات میں اضافے کے لیے ملکی صنعت کو فروغ دینا ضروری ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ایکسپورٹ انڈسٹری بہتر سمت میں جا رہی ہے، جبکہ حکومت ٹیکس نظام، توانائی کے شعبے اور سرکاری اداروں میں اصلاحات متعارف کرا رہی ہے تاکہ معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2 روزہ آذربائیجان مکمل؛ پاکستان کے لیے روانہ

سٹی 42: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دو روزہ دورہ آذربائیجان مکمل ہوگیا ، پاکستان واپسی کے لیے اڑان بھر لی 

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دو روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے ، فذولی ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے وزیرِ تعلیم و سائنس امین امر اللائیف، آذربائیجان کے پاکستان میں سفیر خضر فرہادوف، پاکستان کے آذربائجان میں سفیر قاسم محی الدین اور اعلی سفارتی و حکومتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم و پاکستانی وفد کو الوداع کیا. 

شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

وزیرِ اعظم نے اپنے دورے کے دوران خانکندی میں منعقدہ اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور عالمی و علاقائی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا. وزیرِ اعظم نے علاقائی روابط، تجارت، سرمایہ کاری، پائیدار ترقی اور علاقائی امن کیلئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا. وزیرِ اعظم کی موجودگی میں پاکستان اور آذربائیجان کے مابین 2 ارب ڈالر کی پاکستان کے اقتصادی شعبے میں آذری سرمایہ کاری کے معاہدے پر بھی دستخط ہوئے. 

سکھر ؛ موبائل سروس بند

وزیرِ اعظم کی اس موقع پر ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان، آذربائیجان کے صدر الہام علییف، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف سے ملاقاتیں ہوئیں. ملاقاتوں میں علاقائی امن، پاکستان کے ان ممالک کے ساتھ باہمی روابط اور تجارتی تعلقات کے فروغ پر گفتگو ہوئی.

متعلقہ مضامین

  • پہلی بار حکومت اور اسٹیبلشمنٹ اکھٹی ہے تو کچھ لوگوں کو تکلیف ہے،وزیر داخلہ کا صدر کو ہٹانے سے متعلق سوال کا جواب
  • داتا دربار پر مدینہ منورہ والی چھتریاں لگائیں گے، اسحاق ڈار
  • اب ہمیں معاشی جنگ جیتنی ہے: غریدہ فاروقی
  • حکومت اور فوج کے درمیان کشیدگی، اسرائیلی وزیر اعظم اپنے چیف آف سٹاف پر چلا اٹھے
  • وزیر اعظم شہباز شریف کا 2 روزہ آذربائیجان مکمل؛ پاکستان کے لیے روانہ
  • امریکا اور کولمبیا میں کشیدگی، دونوں ممالک نے سفیروں کو واپس بلا لیا
  • پاکستانی مالیاتی شراکت داریوں کو مضبوط بنانے کیلئے وزیر خزانہ کی سپین میں اہم ملاقاتیں
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات
  • گالیاں دینا جمہوریت نہیں جمہوریت دشمنی ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی
  • وزیر خزانہ کی سیویل میں عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، پاکستان کی اقتصادی شراکت داریوں کو فروغ دینے پر زور