data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ وہ ایران پر امریکا کے طاقت کے استعمال سے سخت پریشان ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایران پر امریکی فضائی حملے کے بعد اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ ’’میں آج امریکا کی طرف سے ایران کے خلاف طاقت کے استعمال سے سخت پریشان ہوں، تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا خطہ پہلے ہی تباہی کے دہانے پر ہے امریکا کے حملے نے صورت حال مزید خطرناک کر دی ہے، یہ بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔ سیکریٹری جنرل نے رکن ممالک سے کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے کہ یہ تنازع تیزی سے قابو سے باہر ہو سکتا ہے۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ عام شہریوں، خطے اور دنیا پر تباہ کن اثرات پڑ سکتے ہیں، اس خطرناک گھڑی میں افراتفری کی لہر سے بچنا ضروری ہے، آگے بڑھنے کا واحد راستہ سفارتکاری ہے، واحد امید امن ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مٹیاری وگردنواح میں منشیات کا استعمال بڑھ گیا، پولیس خاموش

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مٹیاری(نمائندہ جسارت) مٹیاری اور گردونواح میں منشیات اور مین پوری کا کاروبار رک نہ سکا۔ نوجوان نسل نشے کی عادی بن گئی۔ سول سوسائٹی کا چیف سیکریٹری اور آئی۔جی سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔مٹیاری ضلع کے ہیڈکواٹر شہر مٹیاری اور گردو نواح کے شہروں الہ ڈینو ساند۔ شاہپور۔ پلیجانی۔ اڈیرولعل۔ کھیبر اور کھنڈو سمیت چھوٹے بڑے گاؤں میں منشیات کا کاروبار کھلے عام جاری ہے۔ مٹیاری شہر کے پیرزادہ علاقے میں ہیروئن کا کاروبار کئی سال سے جاری ہے۔ ہیروئن کا نشہ کرنے کے باعث کئی نوجوان موت کا شکار بن گئے جبکہ کئی لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔ مٹیاری شہر کے باقیل پوتہ محلے میں شراب اور مین پوری کا کاروبار بھی جاری ہے جس کے باعث نوجوان نسل تیزی سے نشے کی عادی ہو رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 7 جنگیں رکوا چکا، اسرائیل ایران جنگ بھی رکوائی، ڈونلڈ ٹرمپ
  • مٹیاری وگردنواح میں منشیات کا استعمال بڑھ گیا، پولیس خاموش
  • حالات بدلنے کی طاقت ہے، حد سے بڑھے مطالبات کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر
  • 12 روزہ جنگ عظیم ایرانی قوم کی طاقت اور یکجہتی کا مظہر تھی، عزیز ناصر زادہ
  • 12 روزہ جنگ عظیم ایرانی قوم کی طاقت اور یکجہتی کا مظہر تھی،
  • ایران پر پابندیوں کی بحالی سے مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام کا خطرہ ہے، پاکستان
  • فرانس کا ایران پر دوبارہ اقوام متحدہ کی پابندیوں کا اعلان
  • چاہ بہار پورٹ پابندی: بھارت کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا؟
  • سلامتی کونسل میں غزہ کی قرارداد پرامریکی ویٹو تاریک لمحہ ہے، پاکستان
  • امریکا نے بھارت کا چاہ بہار منصوبہ مشکل میں ڈال دیا، چاہ بہار استثنیٰ ختم