سی ویو پر گٹر آبشار، ’پیپلز پارٹی نے کراچی سے بہترین انتقام لیا ہے‘
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
سوشل میڈیا پر کراچی سی ویو کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جہاں پتھروں سے پانی نیچے گرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ اور یہ ایک مسحور کن منظر پیش کر رہا ہے۔
ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے کہا کہ ہم سی ویو پر بیٹھ کر لطف اندوز ہو رہے ہیں، یہاں ایک آبشار بھی ہے جس کا آپ کو علم نہیں ہے اور اس کے لیے مرتضیٰ وہاب کا شکریہ ادا کریں۔
صارف نے مزید کہا کہ اس آبشارکو دیکھ کر لگے گا یہ ناران، کاغان سے آ رہی ہے لیکن اگر آپ کو کمیرے کے پیچھے کے مناظر دکھائیں تو یہ گندا پانی ہے جو ایک ٹینکر کے ذریعے سی ویو میں پھینکا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اب تک ہزاروں لوگ اسے دیکھ کر ناپسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی جاری ہیں، کئی صارفین کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ سالوں سے جاری ہے اس ملک کا کچھ نہیں ہو سکتا۔ عروج مختار نے کہا کہ فیکٹریوں کا کیمیائی فضلہ سمندر میں ڈال کر عوام کی زندگیوں سے کھیلا رہا ہے اور کراچی والوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، صارف نے پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی سے بہترین انتقام لیا ہے۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ اب تھائی لینڈ جانے کی ضرورت نہیں جبکہ سید اصغر علی نے طنزاً لکھا کہ سمندر میں پانی کم ہو گیا ہے اس لیے وہ پانی پورا کر رہے ہیں۔ طیبہ فرہاج نے مرتضیٰ وہاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے کراچی کو کھنڈر بنا دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سی ویو کراچی مرتضیٰ وہاب وائرل ویڈیو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سی ویو کراچی مرتضی وہاب وائرل ویڈیو سی ویو رہا ہے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات، میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ موجود تھیں۔
ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری چیئرمین منتخب
چیئرمین پیپلز پارٹی نے میاں شاہد شفیع کے بڑے بھائی جاوید شفیع سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کرکے اظہار افسوس کیا اور ان سے تعزیت کی۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز رانا مبشر اقبال، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ، وزیر مملکت برائے غذائی تحفظ و تحقیق ملک رشید احمد صدیقی، وزیر مملکت برائے پاور ڈویژن عبدالرحمان کانجو، رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلاول بھٹو زرداری چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی میاں شاہد شفیع وزیراعظم محمد شہباز شریف