جنگلی لومڑیوں اور نایاب جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم کی بانی اور  مشہور یوٹیوبر مکائیلا رینز نے خودکشی کر لی۔

 یہ اندوہناک خبر ان کے شوہر ایتھن رینز نے 23 جون 2025 کو Save A Fox کے یوٹیوب چینل پر جاری ایک دلگداز ویڈیو پیغام میں دی۔

مکائیلا رینز جنگلی لومڑیوں اور دیگر نایاب جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے دنیا بھر میں معروف تھیں۔ ان کا کام لاکھوں لوگوں کے لیے امید اور محبت کا پیغام تھا۔ تاہم اپنی نجی زندگی میں وہ شدید ذہنی دباؤ، ڈپریشن، آٹزم، اور بارڈر لائن پرسنالٹی ڈس آرڈر جیسے مسائل کا شکار تھیں۔

یہ بھی پڑھیے کپڑے دھونے والے صابن کی مدد سے جانور کو کیسے ریسکیو کیا گیا؟

ایتھن رینز نے اپنی 11 منٹ طویل ویڈیو میں بتایا کہ مکائیلا کئی برسوں سے تھراپی اور مختلف ادویات کے ذریعے علاج کرا رہی تھیں، مگر زندگی کے روزمرہ دباؤ اور جذباتی اتار چڑھاؤ سے نمٹنا ان کے لیے مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا تھا۔

ایتھن نے انکشاف کیا کہ مکائیلا طویل عرصے سے آن لائن ہراسانی کا شکار بھی تھیں۔

’یہ صرف اجنبی افراد ہی نہیں تھے، بلکہ ان کے قریبی حلقے کے کچھ لوگ اور یہاں تک کہ جانوروں کی فلاحی کمیونٹی کے بعض افراد بھی ان کے خلاف جھوٹی افواہیں پھیلا رہے تھے۔‘

انہوں نے  بتایا کہ مکائیلا رینز بے حد حساس دل رکھنے والی خاتون تھیں، اور یہ سب ان پر گہرا اثر چھوڑتا رہا۔ وہ برسوں تک درد سہتی رہیں، مگر اس بار وہ لڑائی ہار گئیں۔

یہ بھی پڑھیے لوٹ کے بلی گھر کو آئی، مالکن کی تڑپ نے معصوم جانور کو کتنا پیدل چلایا؟

مکائیلا کے لواحقین میں شوہر ایتھن، بیٹی فریا، اور ان درجنوں جانور شامل ہیں جن کی وہ مینیسوٹا اور فلوریڈا میں دیکھ بھال کرتی تھیں۔

ایتھن رینز نے اعلان کیا کہ وہ مکائیلا کی میراث کو آگے بڑھائیں گے اور Save A Fox کی فلاحی مہم کو جاری رکھیں گے۔

ان کی اچانک موت نے ان کے لاکھوں مداحوں، جانوروں سے محبت کرنے والوں، اور فلاحی کارکنان کو غمزدہ کر دیا ہے، جنہوں نے سوشل میڈیا پر گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے مکائیلا کے کام کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: مکائیلا رینز کے لیے

پڑھیں:

کراچی ، حیدرآباد میں چڑیا گھر ختم،قدرتی ماحول میں نیشنل پارک بنائیں: سندھ ہائیکورٹ

کراچی (نیوز ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ میں کراچی چڑیا گھر سے مادہ ریچھ رانو کی منتقلی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے انکشاف کیا کہ چڑیا گھر میں ویٹنری ڈاکٹر کا کمرہ اسٹور کے طور پر استعمال ہو رہا ہے، ایکسرے مشین خراب ہے، آپریشن تھیٹر ناقابلِ استعمال ہے، جبکہ جانوروں کو بے ہوش کرنے یا خون کے نمونے لینے کا بھی کوئی نظام موجود نہیں ہے۔

عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں کی صحت اور بہتری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں بتدریج چڑیا گھر ختم کر کے قدرتی ماحول میں نیشنل پارک بنائیں۔ اس طرح کا چڑیا گھر نہیں چل سکتا، چھوٹے چھوٹے پنجروں میں جانوروں کو قید رکھنا ظلم ہے۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ آپ کا مقصد جانوروں کی فلاح ہونا چاہیے، نا کہ صرف ٹکٹ لگا کر تماشہ دکھانا۔عدالت نے ہدایت کی کہ کراچی چڑیا گھر میں ویک اینڈ کے علاوہ عوامی تماشا بند کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • کیا واقعی ظہران ممدانی، ارسلان ناصر کے ’کزن‘ ہیں؟ یوٹیوبر نے بتادیا
  • قصور، بیماری اور معاشی تنگی کے شکار شخص نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی
  • 27ویں آئینی ترمیم منظوری، سیاسی خودکشی کے مترادف ہے، مشتاق غنی
  • کراچی ، حیدرآباد میں چڑیا گھر ختم،قدرتی ماحول میں نیشنل پارک بنائیں: سندھ ہائیکورٹ
  • یوٹیوبرڈکی بھائی کےمقدمہ میں مبینہ رشوت لینےوالےافسران نےاستعفے دیدیئے
  • 32 سالہ مشہور بھارتی انفلوئنسر انتقال کر گیا
  • اسلام آباد: ریٹائرڈ ایئر کموڈور عبدالسلام کی خودکشی، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں
  • بلی کے بار بار پڑوس میں چلے جانے پر خاتون پر 3 لاکھ کا جرمانہ
  • جاپان: جنگلی ریچھوں کے حملے کے بڑھتے واقعات، درجنوں افراد کی موت کے بعد فوج طلب
  • ماضی کے ریپر ظہران ممدانی عرف ’چھوٹی الائچی‘ کا اپنی نانی پر گانا مشہور کیوں ہوا؟