اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت کے دوران نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر نے مہلت مانگ لی ۔
قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس سماعت کی دوعان سماعت وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور، اپوزیشن لیڈرز عمر ایوب اور شبلی فراز کمرہ عدالت میں موجود تھے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمی خان بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی جب عدالت نے دلائل کے لئے کہا تو درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر روسٹرم پر آ گئے ۔
نیب کی پراسیکیوشن ٹیم اور سپیشل پراسیکیوٹر جاوید ارشد بھی روسٹرم پر آ گئےجس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ایک وکیل نے دلائل دینے ہیں تو اتنے وکلاء کیوں روسٹرم پر اکٹھے ہیں؟ یہ عدالت کا ڈیکورم نہیں ،باقی لوگ پیچھے جا کر بیٹھ جائیں، اگر یہ صورتحال رہی تو میں یہ کیس نہیں سنوں گا، اس دوران نئے تعینات نیب پراسیکیوٹر نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستوں پر تیاری کیلئے وقت مانگ لیا ۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں کل ہی اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کیا گیا ہے، تیاری کیلئے وقت دیا جائے، طویل والیمز کا کیس ہے، تیاری کیلئے کم از کم چار ہفتے کا وقت دیا جائے، جس پر بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ سردار مظفر عباسی کی سربراہی میں نیب نے پراسکیوشن ٹیم نوٹیفائی کی،5 جون کو نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے کہا کہ وہ ابھی بحث نہیں کریں گے، اس کیس میں خاتون کو بھی سزا ہے، خواتین کی سزا عام طور پر عدالتوں سے معطل ہو جاتی ہےگزارش ہے ہمیں اپنا کیس شروع کرنے کا موقع دے دیںشفافیت اس میں ہے کہ مجھے موقع دے دیں ،جس پر نیب سپیشل پراسیکیوٹر جاوید ارشد نے موقف اپنایا کہ مجھے بھی مناسب موقع ملنا چاہئے، میں اس کیس کا کبھی بھی حصہ نہیں رہا،مجھے موقع دے دیں تاکہ میں پڑھ کر ان کے کیس کے نوٹس لے لوں۔
جبکہ سلمان صفدر نے کہا کہ آج کافی دنوں کے بعد کیس لگا ہے، پیر کو آئندہ سماعت رکھ لیں اور مجھے سن لیں ، کیس بنا لیتے ہیں اپیل میں کیوں بھاگ جاتے ہیں، کیس بنایا ہے تو آئیں کھیلیں ، نیب اسپیشل پراسیکیوٹر نے جوابا کہا کیا کہ بالکل کھیلیں گے، نیب پراسیکیوٹر اس کیس رافع مقصود نے کہا کہ میں 14 سال قید کی سزا ہے اس کو بھی عام کیس کی طرح ڈیل کریں ، عدالت نے نیب کی جانب سے کیس کی تیاری کے لیے مہلت دینے کی استدعا منظور کرلی اور کہا کہ کیس کی آئندہ تاریخ سماعت کے بعد میں جاری کر دی جائے گی۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی تیاری کیلئے نے کہا کہ کی سزا

پڑھیں:

190ملین پاؤنڈ کیس:وکلاء کو عدالت پہنچنے میں دشواری، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نےمعذرت کرلی

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے دوران وکلاء سے عدالت پہنچنے میں سیکیورٹی کی وجہ سے دشواری پر معذرت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت وکلاء اور صحافیوں نے شکوہ کیا کہ عدالت میں ملٹی لیئر سیکیورٹی کی وجہ سے عدالت تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جس پر چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ سب بڑے قابل احترام ہیں، میں معافی مانگتا ہوں، آپ لوگ جس وقت مرضی آئیں میرے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں، میں ویری ویری سوری کرتا ہوں۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے بتایا کہ اس کیس میں نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر شدید بیمار ہیں۔ سلمان صفدر نے دلائل میں کہا کہ کیس مشکل سے فکس ہوتا ہے اور مشکل سے ہمیں تاریخ ملتی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ نیب کو آخری موقع دیا جاتا ہے ورنہ ڈی جی نیب کو طلب کیا جائے گا۔ سلمان صفدر نے استدعا کی کہ کیس میں آئندہ تاریخ بتا دی جائے، میرے کلائنٹس مجھے جانے نہیں دیتے۔ نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی 16 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیش رفت بانی پی ٹی آئی ‘اہلیہ کی بریت درخواستیں 7 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر 
  • 190ملین پاؤنڈکیس: نیب پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی پر سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ملتوی
  • راولپنڈی: عمران خان، بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کا جیل ٹرائل 
  • 190ملین پاؤنڈ کیس:وکلاء کو عدالت پہنچنے میں دشواری، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نےمعذرت کرلی
  • عمران خان اور بشری بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ملتوی
  • 190ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں بغیر کارروائی ملتوی
  • 190ملین پاؤنڈ کیس ؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی ملتوی 
  •  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی تنہائی میں ملاقات کرانے کی درخواست پر سماعت 
  • بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی تنہائی میں ملاقات کے لیے درخواست کی سماعت
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی تنہائی میں ملاقات کروانے کی درخواست پر سماعت