ایران کی اہم تنصیبات تباہ، امریکی انٹیلی جنس اداروں کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں حالیہ ایران اورامریکا تنازع میں ایک نیا موڑ اُس وقت آیا جب امریکی انٹیلی جنس کے اعلیٰ حکام نے دعویٰ کیا کہ امریکی فضائی حملوں کے نتیجے میں ایران کے ایٹمی پروگرام کو شدید نقصان پہنچا ہے اور متعدد کلیدی ایٹمی تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف اور نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر ٹلسی گیبرڈ نے نئی انٹیلی جنس رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی ایٹمی تنصیبات کی بحالی میں سالوں کا وقت لگے گا۔
ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس گیبرڈ نے کہا کہ “نئی امریکی انٹیلی جنس اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں، جیسا کہ صدر ٹرمپ متعدد بار کہہ چکے ہیں۔
سی آئی اے کے سربراہ جان ریٹکلف نے کہا کہ ایک قابلِ اعتماد اور تجربہ کار ذریعہ اس امر کی تصدیق کرتا ہے کہ امریکی حملوں سے ایران کی ایٹمی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور انہیں از سرِ نو تعمیر کرنا ہوگا۔
ریٹکلف نے یہ بھی واضح کیا کہ انٹیلی جنس معلومات کی مزید جمع آوری جاری ہے، اور اس وقت حاصل شدہ شواہد “انتہائی مستند” ذرائع سے حاصل کیے گئے ہیں۔
خیال رہےکہ حالیہ دنوں میں ایک ابتدائی رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی (DIA) نے امریکی حملوں کو “محدود اثرات کا حامل” قرار دیا تھا۔ تاہم، ریٹکلف، گیبرڈ اور امریکی انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ حکام نے اس رپورٹ کو ابتدائی، غیرحتمی اور “کم اعتماد پر مبنی” قرار دیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انٹیلی جنس
پڑھیں:
پاکستان سے بدترین شکست پر بوکھلاہٹ، بھارتی ایئرچیف کا 6 پاکستانی طیارے مار گرانے کا مضحکہ خیز بیان
آپریشن سندورمیں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست پر بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے جب کہ مہینوں بعد اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے بھارتی ایئرچیف نے 6 پاکستانی طیارے مارگرانے کا مضحکہ خیز بیان دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے آپریشن سندورمیں ناکامی چھپانے کی ایک اور مضحکہ خیز کوشش کی ہے جس میں اس کے بھارتی ایئرچیف نے 6 پاکستانی طیارے مارگرانے کا بیان دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئر چیف نے مضحکہ خیز دعویٰ بنگلور میں ایک میموریل لیکچر کے دوران کیا۔
بھارتی ایئرچیف نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے پاکستان کے پانچ لڑاکا اورایک ریڈار طیارہ تباہ کیے۔
یاد رہے کہ پاکستان کی طرف سے بھارتی طیاروں کی تباہی کا اعتراف خود بھارتی آرمی چیف بھی کرچکے ہیں۔