اداکارہ شگفتہ اعجاز کے وزن میں کمی، نئی لُک دیکھ کر مداح حیران رہ گئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی نئی لُک دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین سمیت مداح حیران رہ گئے، اداکارہ نے اپنے وزن میں اور کمی کرلی۔
تفصیلات کےمطابق شوہر کی وفات کے بعد اب سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز اپنی بیٹیوں، دامادوں اور انکے بچوں میں مصروف رہتی ہیں، اداکارہ جو پہلے دوہری جسامت کی مالک تھیں اب اپنا وزن اس قدر کم کر چکی ہیں کہ انکو پہلی نظر دیکھ کر پہچاننا مشکل ہوگیا ہے۔
اداکارہ میں تبدیلی عدت کا عرصہ مکمل کرنے کے بعد سے نظر آنا شروع ہوا ہے جو اب انکو ایک دبلی پتلی جسامت کی مالکن میں تبدیل کرگیا ہے، شگفتہ اعجاز جو یوٹیوب چینل اور اپنے انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اپنے نئے لُک سے تعریفوں کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں انکی نئی تصاویر میں وہ ایک ادھیڑ عمر خاتون کے بجائے 35 سے 40 سال کے درمیان کی خاتون نظر آرہی ہیں، مرون رنگ کے کورڈز سیٹ میں ملبوس شگفتہ اعجاز مرر سیلفی لیتی نظر آرہی ہیں اور انکی بھوری زلفیں کھلی ہوئی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Shagufta Ejaz (@shaguftaejazofficial)
شیئر کی گئی ایک اور پوسٹ میں شامل تصاویر شگفتہ اعجاز کی حیران کن ٹرانسفارمیشن کا منہ بولتا ثبوت ہے، ان تصاویر میں وہ گلابی قمیص، آسمانی ٹراؤزر اور نیلا دوپٹہ پہنی دلکش پوز دیتی نظر آئیں اور اپنے چاہنے والوں سے خوب تعریف بھی حاصل کیں۔
مزیدپڑھیں:گلاب کا پانی: آنکھوں کی دیکھ بھال کا ایک قدرتی ٹانک، لیکن یہ احتیاطی تدابیر بھی لازمی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شگفتہ اعجاز
پڑھیں:
سلمان خان اور شاہ رخ خان کا مستقبل کیا؟ ماہر نجوم کی حیران کن پیشگوئی
بالی ووڈ کے سپر اسٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان سے متعلق ایک نئی پیشگوئی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ نجومی سُشیل کمار سنگھ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سال 2026 دونوں اداکاروں کے کیریئر اور ذاتی زندگی میں بالکل مختلف رخ لے کر آئے گا۔
ماہر نجوم کے مطابق شاہ رخ خان آنے والے برسوں میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ کی روحانی وابستگی اور منظم طرزِ زندگی نے انہیں مستقل ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ ان کے بقول، شاہ رخ خان کے ساتھ ایک ایسی روحانی طاقت ہے جو انہیں مسلسل آگے بڑھا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوناکشی سنہا کی طلاق اور بالی ووڈ کے 2 بڑے خانز کی موت، ماہر نجوم کی پیشگوئی
اس کے برعکس ماہر نجوم نے سلمان خان کے لیے سخت چیلنجز کی پیشگوئی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’سلمان خان کا وقت سازگار نہیں۔ انہیں صحت کے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے اور وہ فلموں میں کوئی بڑا کارنامہ انجام نہیں دے پائیں گے‘۔
یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کچھ ماہ قبل ایک اور نجومی گیتانجلی سکسینہ نے بھی سلمان خان کے لیے پیشہ ورانہ اور ذاتی سطح پر مشکل سال کی وارننگ دی تھی۔ سکسینہ نے مشورہ دیا تھا کہ اداکار اس سال کوئی نئی فلم ریلیز کرنے سے گریز کریں اور 2026 میں خاص احتیاط سے کام لیں۔
یہ بھی پڑھیں: مانیکا خاندان کی ایک لڑکی بلاول بھٹو سے شادی کے لیے کالا جادو سیکھ رہی ہے، ماہر علم نجوم کا دعویٰ
ان کے مطابق آئندہ سال اپریل کے بعد سلمان کو صحت یا حفاظت سے متعلق کسی خطرے، حادثے یا سرجری کا سامنا ہو سکتا ہے، تاہم صورتحال سے بحفاظت نکل آنے کا امکان بھی موجود ہے۔
ادھر سلمان خان نے حال ہی میں اپنی بیماری ٹرائی جیمینل نیورالجیا کے بارے میں بتایا۔ ایک ٹاک شو میں انہوں نے کہا کہ یہ عارضہ روزمرہ زندگی کو شدید متاثر کرتا ہے اور انہیں کھانا کھانے میں بھی شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلمی محاذ پر سلمان خان آخری بار فلم سکندر میں نظر آئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ سلمان خان سلمان خان کا مستقبل شاہ رخ خان ماہر نجوم ماہر نجوم کی پیشگوئی