اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کردیا۔

این ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق سندھ میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ سمیت دیگر اضلاع میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد سمیت پنجاب کے بالائی اور وسطی علاقوں بشمول لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، میانوالی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع بشمول چترال، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، بنوں، وزیرستان میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے دوچارعلاقوں میں غیرضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزیدپڑھیں:دریائے سوات میں طغیانی، 80 افراد پانی میں بہہ گئے ، 9 کی لاشیں نکال لی گئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ڈی ایم اے علاقوں میں

پڑھیں:

دریائے چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی وارننگ جاری

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ، خانکی اور قادرآباد کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کاخدشہ ہے، پنجاب کے کمشنرز گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان ڈویژن کو الرٹ جاری کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے دریائے چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ، خانکی اور قادرآباد کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کاخدشہ ہے، پنجاب کے کمشنرز گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان ڈویژن کو الرٹ جاری کردیا گیا۔ اسی طرح نارووال، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب، جھنگ، چنیوٹ، خانیوال، ملتان، کوٹ ادو، مظفرگڑھ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیر آباد کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی پی ڈی ایم اے ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو سٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہنگامہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کے احکام دیے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ نیبل جاوید کا کہنا ہے کہ  ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو 24 گھنٹے الرٹ رکھا جائے، ریسکیو 1122 کی ڈائزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے، عوام الناس کو ممکنہ سیلابی صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے۔

دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ ضلعی افسران دریاؤں کے پاٹ میں موجود مکانوں اور مویشیوں کے انخلاء کو یقینی بنائیں، عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور دریاؤں نہروں ندی نالوں اور تالابوں میں ہرگز مت نہائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہنگامی انخلاء کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کریں، شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • دریائے چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی وارننگ جاری
  • بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کا امکان، الرٹ جاری
  • مون سون بارشیں کہاں اور کب تک؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
  • بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آج کہیں کہیں بارش کا امکان
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس کا امکان، بالائی اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش متوقع
  • لاہور: موسلادھار بارش، چشمہ بیراج پر سیلاب، تربیلا 96، منگلہ ڈیم 63 فیصد بھر گیا
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، لیسکو فیڈرز ٹرپ کر گئے، بجلی معطل
  • کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
  • ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم، چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی، نوشہرہ میں سیلاب
  • ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، میدانی علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار