ہائی بلڈ پریشر سے بچانے میں مددگار بہترین پھل
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر ایک ایسا مرض ہے جس کے اکثر مریض اس کی موجودگی سے لاعلم رہتے ہیں، اسی لیے اسے “خاموش قاتل” بھی کہا جاتا ہے۔ اس کی علامات اس وقت نمایاں ہوتی ہیں جب یہ مرض شدت اختیار کر چکا ہوتا ہے۔ اگر اس پر قابو نہ پایا جائے تو یہ دل کے دورے (ہارٹ اٹیک) یا فالج جیسے مہلک مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔
ہائی بلڈ پریشر کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، جن میں نمک کا زیادہ استعمال، دل اور خون کی شریانوں پر دباؤ، جسم میں پانی کا جمع ہونا، ذہنی دباؤ اور غصہ شامل ہیں۔
خوش آئند بات یہ ہے کہ کچھ پھل ایسے ہیں جو قدرتی طور پر بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں:
کیلاکیلا پوٹاشیم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ایک کیلے میں تقریباً 0.
پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کم کرنے اور دل کی صحت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اس کے علاوہ کیلے میں موجود فائبر بھی بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور میٹابولک صحت پر مثبت اثرات ڈالتا ہے۔انار
تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ انار کا جوس بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مؤثر ہے۔
انار نہ صرف پوٹاشیم کا اچھا ذریعہ ہے بلکہ یہ نائٹرک آکسائیڈ کے اثرات کو بھی بڑھاتا ہے، جو خون کی نالیوں کو کشادہ کرتا ہے اور یوں بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
کیوی بھی پوٹاشیم سے بھرپور پھل ہے۔
ریسرچ کے مطابق روزانہ دو کیوی کھانے سے بلڈ پریشر میں نمایاں کمی آ سکتی ہے۔
کیوی میں موجود پولی فینولز خون کی روانی بہتر بناتے ہیں اور شریانوں کی سوجن میں کمی لاتے ہیں۔
مالٹے میں پوٹاشیم اور فائبر دونوں موجود ہوتے ہیں، جو دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔
پوٹاشیم کی موجودگی سے نہ صرف بلڈ پریشر قابو میں رہتا ہے بلکہ دل کے دورے اور فالج کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔
تربوز میں ایک خاص امینو ایسڈ “سیٹریولین” پایا جاتا ہے جو خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے اور یوں بلڈ پریشر میں کمی لاتا ہے۔
اس میں لائیکوپین اور پوٹاشیم بھی موجود ہوتے ہیں، جو دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔
خوبانی بھی پوٹاشیم کا اچھا ذریعہ ہے۔ صرف دو خوبانیوں سے جسم کو 181 ملی گرام پوٹاشیم ملتا ہے، جو نہ صرف پیٹ کی گیس اور پھولنے سے بچاتا ہے بلکہ بلڈ پریشر کو بھی معتدل رکھتا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق پوٹاشیم سے بھرپور غذا فالج کے خطرے کو 24 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بلڈ پریشر کو خون کی
پڑھیں:
اہم وزارتوں اور اداروں پر بڑے سائبر حملے کا خطرہ، حکومت کا ہائی الرٹ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی 39 اہم وزارتوں اور سرکاری اداروں کو سنگین سائبر حملوں کے خدشے کے پیشِ نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ حملے مستقل ڈیٹا ضائع ہونے، کاروباری نظام رک جانے اور حساس معلومات کے لیک ہونے کا سبب بن سکتے ہیں۔
نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (CERT) نے خبردار کیا ہے کہ ایک خطرناک رینسم ویئر “بلو لاکر” کو پاکستانی اداروں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس وائرس کے ذریعے کمپیوٹر فائلز لاک کر دی جاتی ہیں اور تاوان کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ یہ اینٹی وائرس کو غیر فعال کر کے پورے نیٹ ورک میں پھیلنے اور حساس ڈیٹا بھی چوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس خطرے سے بچنے کے لیے نیشنل سیکیورٹی ڈویژن، الیکشن کمیشن، قومی اسمبلی، این آئی ٹی بی، پیمرا، این ڈی ایم اے، اوگرا اور ایف بی آر سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ اس میں واضح کیا گیا ہے کہ بلیو لاکر ونڈوز پر چلنے والے ڈیسک ٹاپس، لیپ ٹاپس، سرورز، نیٹ ورک اور کلاؤڈ اسٹوریج پر حملہ آور ہو سکتا ہے۔
اداروں کوایڈوائزری میں ہدایت دی گئی ہے کہ:
مشکوک ای میلز اور لنکس ہرگز نہ کھولے جائیں۔
غیر مصدقہ ذرائع سے کوئی بھی فائل یا سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ نہ کیا جائے۔
کمپیوٹر سیکیورٹی اور ای میل فلٹرنگ کو مضبوط بنایا جائے۔
محفوظ اور آف لائن بیک اپ لازمی رکھا جائے۔
ملازمین کو سائبر سیکیورٹی اور مشکوک مواد پہچاننے کی فوری تربیت دی جائے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیو لاکر زیادہ تر ٹروجنائزڈ ڈاؤن لوڈز، فشنگ ای میلز، غیر محفوظ فائل شیئرنگ پلیٹ فارمز اور ہیک شدہ ویب سائٹس کے ذریعے پھیل رہا ہے، اس لیے ہر سطح پر چوکسی لازمی ہے۔
Post Views: 8