پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں گزشتہ 12 ماہ میں بڑی کمی آگئی، بلوم برگ
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں گزشتہ 12 ماہ میں بڑی کمی آگئی، بلوم برگ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں گزشتہ 12 ماہ میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بلوم برگ کے مطابق پاکستان کے ڈیفالٹ ہونیکا امکان 59 فیصد سے کم ہوکر 47 فیصد رہ گیا ہے۔
بلوم برگ کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سیکریڈٹ آٹ لک میں بہتری سے پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں کمی ہوئی ہے۔ معاشی استحکام اور اصلاحات کے باعث بھی ڈیفالٹ رسک میں کمی ہوئی ہے۔بلوم برگ کا کہنا ہیکہ پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں کمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا مظہر ہے۔
اس حوالے سے اپنے بیان میں وزارت خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کا کہنا ہیکہ بلوم برگ انٹیلی جنس کے مطابق پاکستان نے خود مختار ڈیفالٹ رسک میں سب سے زیادہ بہتری دکھائی ہے، پاکستان نے عالمی درجہ بندی میں ڈیفالٹ رسک میں کمی کے لحاظ سے پہلا نمبر حاصل کیا ہے۔خرم شہزادکا کہنا ہیکہ گزشتہ 12 مہینوں میں ڈیفالٹ کا امکان 59 فیصد سیکم ہو کر 47 فیصد پر آنا عالمی سرمایہ کاروں کے اعتمادکے باعث ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی وزیرِ صحت کا ملک گیر حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ، صحت کے شعبے میں جدت کے لیے پارلیمانی اقدام وفاقی وزیرِ صحت کا ملک گیر حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ، صحت کے شعبے میں جدت کے... اسلام آباد کے زون-5 میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سیلنگ آپریشن میر علی میں دہشتگردوں کے حملے میں 13 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 14 خوارج ہلاک اسرائیل اور حماس کے پاس جنگ بندی کیلیے سنہری موقع ہے؛ قطر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ 30 ارب ڈالر کے جوہری معاہدے کی تردید کردی معرکہ حق بھارت کی یادداشت سے کبھی ختم نہیں ہوگا:فیلڈ مارشل
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں ڈیفالٹ رسک میں کمی بلوم برگ کا کہنا گزشتہ 12
پڑھیں:
9 مئی مقدمات میں سزا یافتہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط ، شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست 2025ء ) انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں سزا یافتہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے تھانہ شادمان کو آگ لگانے سمیت دو مقدمات میں گزشتہ روز سنائے گئے فیصلے کی تفصیلات جاری کر دیں۔ اے ٹی سی فیصلے کے مطابق عدالت نے تمام مجرموں کو قید بامشقت کی سزا سنائی اور حکم دیا کہ مجرموں کو تمام سزائیں ایک ساتھ کاٹنی ہوں گی۔(جاری ہے)
انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری، محمودالرشید، عمر سرفراز اور یاسمین راشد کی جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔ دوسری طرف عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے 2 کیسز میں رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ گزشتہ روز اے ٹی سی نے گزشتہ روز فیصلہ سناتے ہوئے دونوں مقدمات شاہ محمود قریشی کو بری جب کہ سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ، سابق صوبائی وزیرڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے عالیہ حمزہ اور ضم جاوید کو پولیس اسٹیشن کو آگ لگانے کے مقدمے 5،5 برس جب کہ عائشہ بھٹہ کو پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے 10 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔