ایم کیو ایم بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے، رکن صوبائی اسمبلی
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان بلا تفریق لوگوں کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی محمد راشد خان ایڈوکیٹ نے برسات کے پانی کی نکاسی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے موقع پر بھائی خان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانی وجنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین آرائیں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے شیری خان، ویلفیئر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ملک فرحت عباس، محمد اسماعیل شیخ و دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہم شہر میں برسات کی پانی کی نکاسی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ایم کیو ایم کے تمام منتخب نمائندے ان روڈ ہیں تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بھائی خان ویلفیئر کو انسانیت کی فلاح بہبود کے کاموں میں ہمارا تعاون ہمیشہ رہاہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی میں ناراض حکومتی ارکان کے ساتھ مفاہمت نہ ہوسکی ناراض ارکان نے کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے آج اجلاس طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان کا ناراض گروپ اپنے مطالبات پر ڈٹ گیا، ناراض ارکان سے سابق اسپیکر اسد قیصر اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے بھی رابطہ کیا ہے لیکن ناراض ارکان نے حکومت کے علاقہ کسی سے بھی مذاکرات سے انکار کردیا۔
ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے یقین دہانی چاہیے، ایک ناراض رکن نے بتایا کہ ہمارا کوئی فارورڈ بلاک نہیں اگر فارورڈ بلاک بنتا ہے تو یہ عمران خان کے خلاف ہوگا ہم حکومت کے پالیسیوں سے ناراض ہیں مرکزی قیادت کو بتایا دیا گیا ہے اور انھیں خط بھی لکھا گیا ہے لیکن پارٹی چیئرمین کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا، ناراض ارکان نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا ہے۔