خیرپور:محرم الحرام سیکورٹی انتظامات کاجائزہ لینے کیلیے ایس ایس پی کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیرپور (نمائندہ جسارت ) محرم الحرام کے پرامن اور محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ماتمی جلوسوں کے روٹس اور مرکزی امام بارگاہوں میں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اورپرمٹ ہولڈرز ایڈوکیٹ سید صغیر حسین زیدی ، چورھری مطہر زیدی، سید حسن عباس ، ندیم سومرو کے ساتھ بھی ملاقات کی جبکہ ایس ایس پی نے پرنس میر مھدی رضا ٹالپر کے ساتھ بھی ملاقات کی مجالس اور عزاداری کے دوران سکیورٹی کے حوالے سے مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ایس ایس پی خیرپور نے پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایت جاری کی کہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس ایس پی
پڑھیں:
بھٹ شاہ: یوم اقبال پر الکوثر اسکول کے طلباء کا ثقافتی مرکز کا دورہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251110-05-18
بھٹ شاہ (نمائندہ جسارت) “بچے مستقبل کے معمار” کے عنوان سے الکوثر اسکول کے طلباء کا بھٹ شاہ ثقافتی مرکز کا مطالعاتی دورہ ۔تفصیل کے مطابق الکوثر اسکول کے بچوں کے لیے بھٹ شاہ ثقافتی مرکز میں “بچے مستقبل کے معمار ہیں” کے موضوع پر ایک معلوماتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کی قیادت بھٹ شاہ ثقافتی مرکز کے ڈپٹی ڈائریکٹر عادل دایو نے کی، جنہوں نے بچوں کو درگاہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے میوزیم میں موجود تاریخی کرداروں اور ثقافتی ورثے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر بچوں کو نہ صرف تاریخ اور ثقافت سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں بلکہ ڈپٹی ڈائریکٹر عادل دایو نے بہترین کارکردگی پر بچوں میں نقد انعامات بھی تقسیم کیے۔