جنوبی بھارت میں دو ہولناک دھماکے: دوا ساز فیکٹری اور آتش بازی کے کارخانے میں 41 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تلنگانہ : جنوبی بھارت کی دو ریاستوں تلنگانہ اور تامل ناڈو میں پیش آنے والے دو الگ الگ ہولناک حادثات میں کم از کم 41 افراد جاں بحق ہو گئے، پہلا واقعہ تلنگانہ کے سنگا ریڈی ضلع میں واقع ایک دوا ساز فیکٹری میں پیش آیا جبکہ دوسرا دھماکہ تامل ناڈو کے سیواکاشی علاقے میں ایک آتش بازی کی فیکٹری میں ہوا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں واقع معروف دوا ساز ادارے Sigachi Industries کی ایک یونٹ میں زوردار دھماکہ اور اس کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے باعث 36 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے سے فیکٹری کی عمارت کا ایک حصہ گر گیا، جس کے ملبے تلے کئی مزدور دب گئے تھے،ہمیں اب تک ملبے سے 36 لاشیں ملی ہیں، کچھ مزدور ابھی بھی لاپتہ ہیں۔
واقعے کے فوراً بعد فائر بریگیڈ، ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور آگ پر کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا۔
تلنگانہ حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا ہے کہ کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ حادثے کی وجوہات کا جائزہ لے اور آئندہ اس قسم کے سانحات سے بچاؤ کے لیے جامع سفارشات پیش کرے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ “جانی نقصان پر دل گرفتہ” ہیں، انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے مالی امداد اور زخمیوں کے علاج کے اخراجات کے لیے امداد دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔
دوسری جانب تامل ناڈو کے ویرودھو نگر ضلع کے سیواکاشی علاقے میں واقع ایک پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 مزدور ہلاک ہو گئے۔
فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق فیکٹری میں آتش گیر مواد کا ذخیرہ موجود تھا، جس کے سبب دھماکہ شدید نوعیت کا تھا۔
واضح رہے کہ سیواکاشی آتش بازی کے سامان کا بھارت میں سب سے بڑا مرکز ہے، جہاں ماضی میں بھی اس طرح کے حادثات اکثر ہوتے رہے ہیں، کئی فیکٹریاں غیر قانونی یا حفاظتی اصولوں سے ہٹ کر کام کر رہی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیکٹری میں کے لیے
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔