افغان کرکٹ اسٹار راشد خان ایم ایچ ڈیولپرز کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز

دبئی، دبئی کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی ایم ایچ ڈیولپرز نے افغان کرکٹ اسٹار راشد خان کو اپنا نیا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا ہے۔ یہ شراکت دبئی کی مستحکم اور ترقی کرتی ہوئی معیشت کے تناظر میں کمپنی کے ترقیاتی عزائم کو اجاگر کرتی ہے۔سال 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ میں زبردست بہتری دیکھی گئی ہے، جہاں جائیداد کی قیمتوں میں سال بہ سال 15 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ لین دین کے حجم میں 20 فیصد تک کا نمایاں اُبھار آیا ہے۔ اس ترقی کی بنیادی وجوہات میں مضبوط معیشت، مؤثر حکمرانی اور سرمایہ کار دوست پالیسیاں شامل ہیں، جنہوں نے دبئی کو دنیا کی محفوظ ترین اور پُرکشش پراپرٹی مارکیٹوں میں شامل کر دیا ہے۔

ایم ایچ ڈیولپرز کے سی ای او مرتضیٰ ہاشمی نے اس موقع پر کہا کہ ہم راشد خان کے ساتھ شراکت کو ایک اسٹریٹجک قدم سمجھتے ہیں، جو دبئی کی عالمی سرمایہ کاری اور پرتعیش طرز زندگی کے مرکز کے طور پر بڑھتی ہوئی حیثیت کو مزید تقویت دے گا۔ راشد کی عالمی ساکھ اور کامیابی کے لیے ان کی انتھک جدوجہد ہمارے ادارے کی اقدار سے ہم آہنگ ہے۔راشد خان، جو دنیا کے سب سے مہنگے کرکٹرز میں شمار ہوتے ہیں اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی ہیں، نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای نے افغان کرکٹ کے لیے برسوں سے ایک روحانی گھر کا کردار ادا کیا ہے، جہاں ہمیں مشکلات کے دوران ایک محفوظ پلیٹ فارم ملا۔

ایم ایچ ڈیولپرز کا حصہ بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب دبئی تیز رفتاری سے ترقی کر رہا ہے اور وہ بھی ایک مستحکم معاشی ماحول میں۔اس اشتراک کے ذریعے، ایم ایچ ڈیولپرز دبئی کی بڑھتی ہوئی پراپرٹی مارکیٹ سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا ارادہ رکھتا ہے، اور ایسے منصوبے متعارف کروانے کا خواہاں ہے جو جدید طرز تعمیر، محفوظ سرمایہ کاری اور بلند معیار کے عکاس ہوں۔راشد خان عالمی کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ 2015 سے افغان قومی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں اور دنیا کی بڑی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں اپنی کارکردگی سے شائقین کے دل جیت چکے ہیں۔ ان کی جارحانہ لیگ اسپن اور میچ جیتنے کی صلاحیت نے انہیں افغان کھیلوں کا عالمی سفیر بنا دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال ورلڈچیمپیئن شپ آف لیجنڈز؛ پاکستان ٹیم کا نیا لوگو سامنے آگیا چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے ورلڈ چیمپیئنزآف لیجنڈز کپ کامیلہ انگلینڈ میں سجنے کو تیار : پاک بھارت ٹاکرا 20 جولائی کو ہوگا ویسٹ انڈین کپتان کا غلط فیصلوں پر امپائرز کے احتساب کا مطالبہ رونالڈو کا النصر سے مہنگا ترین معاہدہ، یومیہ کتنی تنخواہ و مراعات لیں گے؟،تفصیلات سب نیوز پر اٹلی میں پاکستانی باکسر کے ساتھ چوری کے واقعے کے بعد اہم عدالتی پیش رفت، خالد محمود و دیگر پر پابندی کا حکم معطل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: افغان کرکٹ

پڑھیں:

بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب

بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

پولیس کے مطابق بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کو دبئی میں ایک دعوت کے دوران گرفتار کیا گیا۔ دبئی میں ہونے والے اس تقریب کے دوران محکمہ پولیس کے ایکسٹراڈیشن سیل کے ڈی ایس پی پہلے سے موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی خالد وریا 2 اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے دبئی گئے تھے، ڈی ایس پی نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے دبئی پولیس کے ساتھ کارروائی کی۔

امیر بالاج قتل کیس: دوران حراست مارے گئے ملزم احسن شاہ کی آڈیو سامنے آگئی

جانے سے پہلے وہ اپنے گرفتار کرنے والے کا کام کرکے جائے گا، احسن شاہ کی مبینہ آڈیو

بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ بھی اسی فلیٹ میں دعوت پر موجود تھا۔

طیفی بٹ ابھی دبئی پولیس کی حراست میں ہے۔ ذرائع کے مطابق طیفی بٹ کی ریڈ وارنٹ کے تحت گرفتاری اور پاکستان روانگی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 19 فروری کو لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب کے دوران حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کو قتل کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • غیر قانونی افغان شہریوں کی واپسی کے لیے طالبان کے ساتھ بات کر رہے ہیں، بیلجیم
  • بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزم دبئی سے گرفتار
  • امیربالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ دبئی سے گرفتار
  • 21 سالہ ٹک ٹاک اسٹار اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں؛ موت کی وجہ سامنے آگئی
  • ایشیا کپ، کلدیپ یادو نے پاکستان ٹیم کی تعریف کردی
  • بون میں افغانستان قونصل خانے کے عملے نے استعفیٰ کیوں دیا؟
  • ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم کے لقب پر افغان ٹیم کے کپتان ناراض
  • دبئی کے کیفے نے مہنگے ترین کافی کپ کا عالمی ریکارڈ حاصل کرلیا
  • صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ عالمی ظلم و جبر کی نشانی ہیں، علامہ راشد سومرو