کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ معاشرے میں مذہبی منافرت پھیلائے: گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر—فائل فوٹو
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ معاشرے میں مذہبی منافرت پھیلائے، پورے پنجاب کی صورتِ حال پرامن اور اچھی ہے، لاہور میں بھی امام بارگاہوں کے دورے کیے۔
راولپنڈی میں فوارہ چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے زبردست کام کیا اور زبردست انتظامات کیے، اچھے انتظامات ہیں، آج کا جلوس امن کے ساتھ اختتام پزیر ہو جائے گا۔
وزیراعظم نے پنجاب میں جمہوری نظام کے فروغ کیلئے گورنر سردار سلیم حیدر خان کی کارکردگی کو سراہا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ شہریوں نے پولیس کے ساتھ تعاون کیا، ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، امن کمیٹی نے زبردست انداز میں کام کیا، تمام جلوس شام تک اختتام پزیر ہو جائیں گے۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پولیس نے سخت گرمی میں اچھے انتظامات کیے، حالات پُرامن ہیں، گزشتہ حکومت کے بعد حالات کافی زیادہ مشکل ہو چکے تھے، تمام لوگوں کو مذہبی آزادی ہے، کسی کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہے، اب حالات بہت بہتر ہیں، ہر کسی کو حق حاصل ہے کہ آزادی کے ساتھ اپنی عبادت کرے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ آج بھی لاکھوں کی تعداد میں لوگ مرکزی جلوس میں شامل ہیں، ہر کوئی افسر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے، ملک کے لیے سب نے کام کرنا ہے، محرم الحرام میں ایک بہترین فضا قائم ہوئی، سب کو حصہ بننا ہو گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سردار سلیم حیدر گورنر پنجاب نے کہا کہ
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی ۔ خیبرپختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ آگاہ کیا
وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ دونوں رہنماؤں کا دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
محسن نقوی نے کہا خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے
لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔
محسن نقوی نے کہا وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔