کوئٹہ سے اندرون ملک کی ٹرین سروس معطل
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ(نمائندہ جسارت) کوئٹہ سے اندرون ملک کیلیے ٹرین سروس گزشتہ روز معطل رہی۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس جمعرات کو روانہ نہ ہو سکی جبکہ کراچی کیلیے بولان میل کو بھی روانگی سے روک دیا گیا۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق ٹرینوں کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر روانہ نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے مسافروں کو پیشگی آگاہ کر دیا گیا تھا۔
.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نسلہ ٹاور کے پلاٹ کی نیلامی کیلئے کوئی خریدار سامنے نہ آسکا‘ذرائع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-22
کراچی (اسٹاف رپورٹر)نسلہ ٹاور کے پلاٹ کی نیلامی کیلیے کوئی خریدار سامنے نہ آسکا۔ذرائع کے مطابق نسلہ ٹاور کی نیلامی 4 ستمبر کو ہونا تھی، کسی خریدار نے بولی جمع نہیں کرائی۔ذرائع آفیشل اسائنی کے مطابق زمین کی حیثیت سے متعلق تمام لینڈ اوننگ اداروں کو خط لکھ دیے ہیں، خط میں کہا گیا ہے کہ135گز زمین کی حیثیت سے متعلق بتایا جائے۔ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نسلہ ٹاور کی پلاٹ کی فروخت کا اشتہار دوبارہ دیا جائے گا۔نسلہ ٹاور کے780گز کے پلاٹ کی ریزرو پرائس 81 کروڑ12لاکھ رکھی گئی تھی۔قانون کے تحت پلاٹ پر بیسمنٹ سمیت گراؤنڈ پلس9منزلہ عمارت تعمیر کی جا سکتی ہے۔