کیا بانی پی ٹی آئی نے گنڈاپور کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا ہے؟ ترجمان وزیر اعلیٰ کا اہم بیان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
پشاور (نیوز ڈیسک)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ کا منصب چھوڑنے کے مشورے پر ترجمان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا مؤقف سامنے آگیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ کے پی فراز احمد مغل نے اپنے بیان میں کہا کہ کے پی حکومت سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پیغام کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
فراز احمد مغل نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جب چاہیں گے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور منصب چھوڑ دیں گے، وہ متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ صوبائی حکومت سابق وزیر اعظم کی امانت ہے۔
ترجمان نے کہا کہ علی امین گنڈاپور وزیر اعلیٰ ہونے کے باوجود اپنے لیڈر عمران خان سے نہیں جیل میں مل سکتے، وہ صوبے میں امن و امان کے قیام کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلیے علاقائی سطح پر قبائلی جرگوں کا آغاز کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بھی وزیر اعلیٰ ہاؤس میں قبائلی عمائدین کا جرگہ منعقد کیا گیا، جرگوں کے بعد ایک گرینڈ قبائلی مشاورتی جرگہ تشکیل دیا جائے گا، صوبے میں امن و امان کی صورتحال کیلیے جلد اہم اور حتمی فیصلے ہوں گے۔
گزشتہ روز ذرائع نے بتایا تھا کہ عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو بطور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا مستعفی ہونے کا کہا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر معاملات نہیں سنبھال سکتے تو مستعفی ہو جائیں۔ بانی پی ٹی آئی نے اپنی بہن علیمہ خانم کو ہدایت کی کہ وہ سیاست سے دور رہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے بیٹے پاکستان مجھ سے ملنے آنا چاہتے ہیں، کبھی نہیں کہا کہ میرے بیٹے پاکستان آ کر احتجاج کی قیادت کریں۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی وزیر اعلی کہا کہ
پڑھیں:
امریکہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانے کی کوششیں کر چکاہے، وزیر مملکت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے دعویٰ کیا ہےکہ امریکہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانے کی کوششیں کر چکاہے،امریکہ نے پوری دنیامیں جب بھی کوئی کام کرنا ہوتا ہے تو وہ سب سے پہلے برطانیہ کوآگے کرتاہے ۔
سرکاری ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے جس طریقے سے چار سے زیادہ مرتبہ کہاکہ آپ عمران خان کو ہمارے حوالے کردیں اور بانی تحریک انصاف راضی تھے کہ مجھے برطانیہ یایورپ بھیج دیں میں تیار ہوں، اس بات کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہبازشریف اور عسکری قیادت ڈٹ گئی اور اس ملک کو بتا دیا گیا کہ یہ ممکن نہیں ہے۔ پھر بار بار کہاگیا کہ کوئی راستہ تونکالیں توہم نےکہا ٹھیک ہے، یہ عدالتوں میں جائیں، وہاں استغاثہ نہیں ہوگی لیکن عمران خان کو گلف ملک میں بھیج دیں، ایک گلف کنٹری نے رضا مندی ظاہر کر دی ، عمران خان نے اس مغربی ملک کےسفارتکار سے وعدہ کیاتھاکہ میں نو مئی کی معافی مانگتا ہوں ، اگلے دن صحافیوں سےملاقات میں کہا کہ میں کیوں معافی مانگوں یہ مجھ سےمعافی مانگیں۔
اسلام آباد میں زلزلہ
مزید :