فتنہ فساد پارٹی سے جان چھڑوائے بغیر ملک آگے نہیں جاسکتا: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فتنہ فساد پارٹی سے جان چھڑوائے بغیر ملک آگے نہیں جاسکتا، پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ فاشسٹ گروہ ہے جو ملک کو آگ لگانا چاہتا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جب ملک معاشی طورپر مضبوط ہو رہا ہے تو یہ لوگ فساد کی کال دے رہے ہیں، 26 نومبر کو فائنل کال کا کہا گیا تو کیا انجام ہوا؟، عاشورہ کے بعد احتجاجی تحریک کا کچھ نہیں بنا، گنڈا پور نے دورہ لاہور میں بھی ترقی دیکھی، انہیں (پی ٹی آئی) آر پار کا بہت شوق ہے خود ہی آر پار ہو جاتے ہیں۔
52 سال سے ہاتھ ہوا میں معلق رکھنے والے شخص کی کہانی جانیے
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پانچ اگست کی کال دی ہے مگر اس دن محب وطن پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے، یہودی لابی نے اپنا پروڈکٹ دوبارہ لانچ کیا ہے، عمران خان نے امریکی مفادات کو آگے بڑھایا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علیمہ باجی گنڈاپور کے استعفے کا کہتی ہیں لیکن وہ کہتے ہیں کچھ ایسا نہیں ہے، پی ٹی آئی والے سمبڑیال اور مریدکے کے ضمنی الیکشن سے بھاگ گئے ہیں۔
پنجاب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ
وزیر اطلاعات نے کہا کہ نو مئی پاکستان کی تاریخ کا ایسا واقعہ ہے جس کی معافی نہیں ہونی چاہیے وگرنہ ہر روز نو مئی ہوگا، کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کااختیار سپریم کورٹ کے پاس ہے، ملک کو فتنہ فساد پارٹی سے جان چھڑوائے بغیر آگے نہیں لے جایا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ فساد گروپ کے کسی بندے کو دیکھیں تو کہہ دیں فیلڈ مارشل، پانچ اگست کی کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہے، جلوسیاں نکالیں گے تو کل جلوسیاں نکال لیں، بانی کی بیرون ملک جانے کی ڈیل کے بارے میں سنا ہے پتہ نہیں ہے۔
علی سیٹھی کی پیلے اسکرٹ میں نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گوریلا جنگ والے کیا سیاسی جماعت ہیں؟ جو پاکستان کے خلاف سازشیں کرتے ہیں کیا وہ سیاسی جماعت ہیں؟، دہشت گرد جماعت کو پاکستان کا امن و امان تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پہلے بھی امریکہ سے آزادی سے مانگ رہے تھے، امریکہ کو دھمکیوں کے بجائے اب گاڑیوں پر یا ٹرمپ تیرا ہی آسرا لکھ لیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ پاکستان سے تیل نکالے گا تو پاکستان کے ذخائر کو دیکھنا ہوگا، موجودہ حکومت پاکستانیوں کا مفادات کا تحفظ کرنے کی حکومت ہے، چینی کے معاملہ پر وزیر اعلیٰ کی زیرو ٹالرنس ہے کئی لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، مختلف ملز میں چینی کے ذخیرہ پر حکومت تحویل میں لے لے گی۔
دنیا مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پر خاموش نہ رہے، اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے: پاکستان
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لاہور لاہور بخاری نے کہا سیاسی جماعت نے کہا کہ
پڑھیں:
جس صوبے میں پیپلزپارٹی کی 17 سال سے حکومت ہے وہاں مسائل کے انبار ہیں، عظمیٰ بخاری
لاہور:وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں کے بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس صوبے میں پیپلزپارٹی کی 17 سال سے حکومت وہاں مسائل کے انبار لگے ہیں اور پی پی پی مسلسل پنجاب کے معاملات میں مداخلت کرکے آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے ۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی پی پی کے رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل میں کہا کہ کسی صوبے کے معاملات میں مداخلت غیر آئینی ہے، پیپلزپارٹی مسلسل پنجاب کے معاملات میں مداخلت کرکے آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو ہر بات پر “مرسُو مرسُو” کرتے وہ صوبائیت کارڈ کھیل رہے ہیں، آپ تو یا اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں یا مریم نواز کی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں، دو ہفتے پہلے میڈیا پر آپ کو کوئی گھاس نہیں ڈالتا تھا اور آج آپ پنجاب کے سیلاب متاثرین اور کسانوں پر فقرے بازی کر کے خبروں میں جگہ بنا رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ میں آپ کی حکومت ہے آپ نے کسانوں سے گندم کیوں نہیں خریدی، اس کا جواب قوم کو دیں، پنجاب میں رہتے ہوئے سندھ کے وڈیروں کی غلامی کب تک کرتے رہیں گے، پنجاب کا پانی زیر استعمال لانے کے لیے پنجاب کو کسی دوسرے صوبے سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام وسائل پر پہلا حق پنجاب کے عوام کا ہے، مریم نواز پنجاب کے کسانوں کو ان کے پانی کا حق ہر صورت دلائے گی، مریم نواز پنجاب کے عوام کے حق کی بات کرتی ہیں تو آپ کو تکلیف کیوں ہوتی ہے، جس صوبے میں پیپلزپارٹی کی 17 سال سے حکومت وہاں مسائل کے انبار لگے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب یاد رکھے گا پنجاب کے عوام مشکل میں تھے تو پیپلز پارٹی نے ان کی مشکلات کا مذاق اڑایا، پنجاب کے عوام پیپلز پارٹی کا یہ منفی رویہ کبھی نہیں بھولیں گے۔