پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، نادرا سے وراثتی سرٹیفکیٹ کا حصول انتہائی آسان ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )نادرانے وراثتی سرٹیفکیٹ کے حصول کا عمل نہایت آسان اور سہل بنا دیا ہے، جس سے شہریوں کے لیے وراثت کے حقوق کا دعویٰ کرنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو گیا ہے۔
منگل کے روز جاری ہونے والے ایک نئے اعلامیے کے مطابق، قانونی ورثا اب پاکستان بھر میں قائم کسی بھی 186 سکسیشن سرٹیفکیٹ یونٹس (SFUs) پر درخواست جمع کرا سکتے ہیں — قطع نظر اس کے کہ وراثتی جائیداد کس صوبے یا علاقے میں واقع ہے۔
یہ یونٹس نادرا کے مراکز میں اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں قائم ہیں۔
بائیومیٹرک عمل بھی مزید آسان
نادرا نے بائیومیٹرک تصدیق کے عمل کو بھی سہل بنا دیا ہے۔ اب قانونی ورثا اپنی بائیومیٹرک تصدیق نادرا کے قریبی مرکز پر یا ‘پاک آئی ڈی موبائل ایپ’ کے ذریعے گھر بیٹھے مکمل کر سکتے ہیں۔
پہلے نظام میں کیا مسئلہ تھا؟
اس سے قبل، درخواست گزاروں کو اسی صوبے میں وراثتی سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دینا پڑتی تھی جہاں جائیداد موجود ہوتی تھی۔ سب تناظر میں ورثا کسی اور صوبے میں رہائش پذیر ہوتے، تو انہیں سفر اور قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
اگرچہ نادرا نے پہلے ہی موبائل بائیومیٹرک کی سہولت متعارف کرائی تھی، لیکن درخواست دینے کی پابندی اب تک صوبائی حدود سے منسلک تھی۔
نئی سہولت کے فوائد
نئے اقدام کے تحت یہ پابندی مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔ اب شہری پاکستان کے کسی بھی علاقے سے نہ صرف درخواست دے سکتے ہیں بلکہ ادھر ہی یہ سارا عمل مکمل کرسکتے ہیں۔
نادرا کے ترجمان کے مطابق تمام نادرا مراکز کو سرکاری طور پر ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، تاکہ شہری اپنی قریبی SFU سے یہ سہولت حاصل کر سکیں۔
نادرا کے اس اقدام کو وراثتی سرٹیفکیٹس کے نظام میں ایک انقلابی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے، جس سے ملک بھر کے شہریوں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وراثتی سرٹیفکیٹ نادرا کے
پڑھیں:
محسن نقوی کا نادرا، پاسپورٹ آفس کا دورہ، شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور کے علاقے فہد ٹاؤن میں نادرا سنٹر اور ڈیرہ گجراں شالیمار میں ریجنل پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ کیا۔
اس دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شناختی کارڈ، دیگر دستاویزات اور پاسپورٹ کے اجرا کے عمل کا جائزہ لیا اور شہریوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے۔
وزیر داخلہ نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو شہریوں کی شکایات کے فوری حل کے احکامات جاری کیے، دورانِ دورہ ایک بزرگ خاتون کی وہیل چیئر پر موجودگی کے پیش نظر محسن نقوی نے ان کی دستاویزات کو فوری پراسیس کرنے کی خصوصی ہدایت دی۔
آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا
محسن نقوی نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کے کام کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے اور انہیں مکمل سہولت فراہم کی جائے۔
شہریوں نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ پاسپورٹ کے اجرا میں زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑتا اور عملے کا رویہ بھی بہتر ہے جو مناسب رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔
محسن نقوی نے متعلقہ ذمہ داران کو ہدایت کی کہ نادرا سنٹر اور پاسپورٹ آفس میں آنے والے ہر شہری کا کام طے شدہ وقت میں مکمل کیا جائے جبکہ شناختی دستاویزات اور پاسپورٹ کی ڈلیوری مقررہ مدت کے اندر یقینی بنائی جائے۔
سال 2025 کا روشن ترین سپر مون کل رات آسمان پر نمودار ہوگا
وفاقی وزیر داخلہ نے اس موقع پر مزید کہا ہے کہ شہریوں کو اپنی شناختی دستاویزات کے حصول میں کسی قسم کی دشواری نہیں ہونی چاہیے۔