گلگت: دنیور نالے میں مٹی کا تودہ گر گیا، ملبے تلے دب کر8 رضاکار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
گلگت: دنیور نالے میں مٹی کا تودہ گر گیا، ملبے تلے دب کر8 رضاکار جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز
گلگت: (آئی پی ایس) گلگت کے دنیور نالے میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث 8 رضاکار ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقامی رضاکار سیلاب سے متاثرہ واٹر چینل کی بحالی کا کام کر رہے تھے کہ ان پر مٹی کا تودہ آگرا، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں بحق ہوگئے، جبکہ متعدد افراد کے ابھی تک ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے، حادثے میں زخمی 3 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ مقامی افراد کی جانب سے ریسکیو کا بھی عمل جاری ہے۔
دوسری جانب ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ گلگت کا قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے دنیور نالہ حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو حکومتی پالیسی کے تحت معاوضہ دیا جائے گا، زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، حکومت غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے، متاثرین کی ہر ممکن مدد یقینی بنائی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، صوبائی سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی جی بی ڈی ایم اے کو فوری اقدامات کی ہدایت کر دی۔
انہوں نے صوبائی سیکرٹری صحت کو زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرمپ کو نوبل انعام، غزہ میں امن اور کشمیریوں کی آزادی سے مشروط : ڈاکٹر شوکت علی امریکی صدر کے مشکور ہیں جن کی وجہ سے پاک بھارت سمیت کئی جنگیں رکیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر مری میں 3دن کیلئے دفعہ 144نافذ، صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہوگی بانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی کہ 9مئی کو ملک کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچا سکے، شرجیل میمن اسرائیل کا غزہ پر مکمل قبضے کا منصوبہ خطرناک اشتعال انگیزی ہے، عاصم افتخار مری روڈ پر واقع مدرسہ انتظامیہ کی مکمل مشاورت اور رضامندی سے منتقل کیا گیا ہے،وزیرمملکت طلال چوہدری اسلام آباد ائیرپورٹ 8دن بند رہنے کی خبریں درست نہیں، ترجمان ائیرپورٹ اتھارٹی کی تردیدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ملبے تلے دب کر مٹی کا تودہ
پڑھیں:
شہباز شریف نے گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی سفارشات منظور کر لیں، اویس لغاری
وفاقی دارالحکومت میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ کہ گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی جانب سے سفارشات پیش کی گئی، کمیٹی نےڈیڑھ ماہ میں سفارشات تیار کیں ،وزیراعظم کا مشکور ہوں انہوں نے سفارشات کی منظوری دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی سفارشات منظور کر لیں۔ وفاقی دارالحکومت میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کا مشکور ہوں۔ اُن کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی جانب سے سفارشات پیش کی گئی، کمیٹی نےڈیڑھ ماہ میں سفارشات تیار کیں ،وزیراعظم کا مشکور ہوں انہوں نے سفارشات کی منظوری دی ہے۔
وزیر توانائی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ سوست ڈرائی پورٹ پر ٹیکس کا مسئلہ حل کیا جائے، وزیراعظم شہباز شریف گلگت بلتستان کے عوام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ تاجر برادری کے مسئلے کے حل کے لیے تعاون پر جی بی حکومت کے شکرگزار ہیں۔