بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کرکے جنگ چھیڑی اور پھر پاکستان نے اسے مکمل کیا، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کرکے جنگ چھیڑی اور پھر پاکستان نے اسے مکمل کیا، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز
بھٹ شاہ (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کر کے جنگ شروع کی مگر پھر اسے مکمل پاکستان نے کیا۔ پاکستانی عوام میں اتنی طاقت ہے وہ نہ صرف جنگ میں بھارت کا مقابلہ کرسکتے ہیں بلکہ ان سے 6 دریا واپس بھی حاصل کرسکتے ہیں اور اگر ہمیں مجبور کیا گیا تو ہم پیچھے ہٹنے اور جھکنے والے نہیں ہیں۔
پیر کے روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھٹ شاہ پہنچے، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن اور نثار کھوڑو بھی ان کے ہمراہ تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس میں شرکت کی، جہاں وزیر ثقافت سندھ ذوالفقار علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر ایوارڈز تقریب میں شرکت کی، تقریب میں لوک اورصوفی فنکاروں نے کلام پیش کیے۔بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سب شاہ عبداللطیف بھٹائی کے ماننے والے ہیں، شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار پر دوسری بار آیا ہوں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو تاریخی جواب دیا، تمام سیاسی جماعتوں نے اختلافات کو بھول کر وطن کا دفاع کیا، پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی، نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر ڈٹ کر بھارت کا مقابلہ کیا۔بلاول بھٹو زرداری کے بقول بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، سندھ طاس معاہدے کی معطلی ہماری سرزمین پر حملہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگ میں بھارت کو عبرت ناک شکست دی، فخر کی بات ہے پاکستان نے جنگ شروع نہیں کی لیکن ختم کی، کامیاب سفارت کاری کے ذریعے بھارت کے جھوٹ کو دنیا بھر میں بے نقاب کیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کے بقول پانی 24 کروڑلوگوں کی لائف لائن ہے، پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں آواز اٹھائی، عوام میں اتنی طاقت ہے کہ 6 کے 6 دریا واپس حاصل کرسکتے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا سندھو دریا پر حملہ ہماری تاریخ اور ثقافت پر حملہ ہے، سندھو دریا پر حملے کے خلاف دنیا بھر میں آواز اٹھائی، جنگ چھیڑی تو مودی کو بتادیں گے ہم جھکنے والے نہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری القادر ٹرسٹ نیب ریفرنس میں جائیداد نیلامی کے معاملے پر بڑی پیش رفت، اشتہاری ملزمان کی 3میں سے بنی گالا میں موجود ایک جائیداد... بھارت ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گیا، پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری نیپرا نے سیپکو اور حیسکو پر ساڑھے 9کروڑ روپے کے جرمانے عائد کردیے اسلام آباد میں انٹرنیشنل لیول کا کرکٹ اسٹیڈیم بننے کو تیار، ایف9پارک تعمیر کیلئے منتخب سزائیں انصاف اور عدل کے منہ پر طمانچہ ہیں ،پی ٹی آئی کا 9مئی مقدمات کے فیصلے پر شدید ردعمل، چیلنج کرنے کا اعلان
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری چیئرمین پیپلز پیپلز پارٹی پاکستان نے بھٹائی کے کہا کہ
پڑھیں:
بھارت عالمی سطح پر اپنی ساکھ کی بحالی کے لیے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا، ہمیں اس خطرے کے پیشِ نظر مکمل چوکس اور تیار رہنا ہوگا: منیر اکرم
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں سابق پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہےکہ بھارت اپنی ساکھ بچانے کے لیے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا ۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں طویل عرصے تک پاکستان کے مستقل مندوب رہنے والے منیر اکرم نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر اپنی ساکھ کی بحالی کے لیے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا، ہمیں اس خطرے کے پیشِ نظر مکمل چوکس اور تیار رہنا ہوگا۔
دوسری جانب پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ اسلام آباد بھی موساد کے ممکنہ اہداف میں شامل ہو سکتا ہے لہٰذا ہمیں نہایت محتاط رہنے کی ضرورت ہے، عالمی امن اور علاقائی سلامتی کو درپیش سب سے بڑا خطرہ گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کے باہمی گٹھ جوڑ سے لاحق ہے، ان دونوں فریقوں کو انفرادی طور پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بے زبان جانوروں کے ساتھ تشدد کا ایک اور بہیمانہ واقعہ، جلال پور جٹاں میں نامعلوم افراد نے بھینس کی 2 ٹانگیں کاٹ دیں
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین پاکستان کے لیے اتنی ہی بنیادی اہمیت کا حامل ہے جتنی اہمیت مسئلہ کشمیر کو حاصل ہے۔
مزید :