رونالڈو نے 8 سال ڈیٹنگ کے بعد جارجینا سے منگنی کر لی
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 8 سال ڈیٹنگ کے بعد اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے منگنی کر لی ہے۔
40 سالہ رونالڈو نے اپنی ہسپانوی محبوبہ جارجینا کو ایک قیمتی ہیرے کی انگوٹھی پہنا کر شادی کی پیشکش کی ہے، جس کو جورجینا نے قبول کر لیا۔
جارجینا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں انگوٹھی کی تصویر شیئر کی، جس میں ان کا ہاتھ رونالڈو کے ہاتھ پر رکھا ہوا ہے اور انہوں نے بڑے سائز کے ہیرے کی انگھوٹی پہن رکھی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Georgina Rodríguez (@georginagio)
پوسٹ کے کیپشن میں جارجینا نے لکھا، "میں نے ہاں کہہ دیا، اس زندگی اور تمام زندگیوں کیلئے۔"
یاد رہے کہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا کی محبت کی داستان 8 برس قبل شروع ہوئی تھی جب جارجینا میڈرڈ میں ایک فیشن برانڈ کے آؤٹ لیٹ پر ملازمہ تھیں اس ملاقات کے بعد دونوں کو 2017 میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔
خیال رہے کہ رونالڈو اور جارجینا کے پانچ بچے ہیں جن میں دو جڑواں بچوں میں سے ایک اپریل 2022 میں انتقال کر گیا تھا۔ اب رونالڈو جارجینا سے منگنی کر کے شادی کی پیشکش کر چکے ہیں جس کے بعد مداحوں کو ان کی شادی کی خبر کا بےصبری سے اتنظار ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی؛ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
کراچی:ملیر ندی کے قریب فائرنگ ایک شخص جاں بحق، واقعہ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے سبب پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ملیر شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود میں ملیر ندی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ملیر پولیس کے مطابق واقعہ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں پیش آیا، واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملیر ندی سے متصل علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی گئی، جس کی زد میں آکر 22 سالہ سجاد نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے فوری بعد پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے جس سے واقعے کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔