پی آئی اے کی جانب سے یہ رعایت سعودی عرب، خلیجی ممالک، ملکی روٹس اور پاکستان کے شمالی علاقوں کے لیے سفر کرنے والے مسافروں پر لاگو ہوگی تاہم یہ صرف 14 اگست کو کیے جانے والے سفر کے لیے موثر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے یوم آزادی کی مناسبت سے کرایوں پر خصوصی 14 فیصد رعایت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی آئی اے کی جانب سے یہ رعایت سعودی عرب، خلیجی ممالک، ملکی روٹس اور پاکستان کے شمالی علاقوں کے لیے سفر کرنے والے مسافروں پر لاگو ہوگی تاہم یہ صرف 14 اگست کو کیے جانے والے سفر کے لیے موثر ہوگی۔ علاوہ ازیں پی آئی اے نے ایک نیا براہِ راست فضائی روٹ متعارف کرایا ہے جو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کو سیالکوٹ سے جوڑے گا۔ ایئرلائن حکام کے مطابق ہر سال تقریبا دو لاکھ مسافر ریاض سے پاکستان کے مختلف شہروں کا سفر کرتے ہیں۔ یہ نئی سروس سفر میں سہولت اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان فضائی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے تاکہ مسافروں کو زیادہ براہِ راست سفر کے مواقع فراہم کیے جاسکیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پی آئی اے کے لیے

پڑھیں:

پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے والے کیخلاف کارروائی ہو گی، مولانا غفور حیدری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا غفور حیدری کا کہنا ہے کہ پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والے رکن کے خلاف کارروائی ہو گی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا غفور حیدری کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے 27ویں ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری نظر میں آئین میں ترمیم قومی مفاد میں ہونی چاہیے، لیکن پارٹی کی حکمت عملی کے برعکس ووٹ دینے والے اراکین کے خلاف کارروائی لازمی ہوگی۔

واضح رہے کہ سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر احمد خان نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی

متعلقہ مضامین

  • ریاض میں ہیومن ریسورس اینڈ مین پاور ایکسپو کا آغاز، پاکستانی اداروں کی نمایاں شرکت
  • صدر آصف علی زرداری کی پولینڈ کے 107ویں یوم آزادی پر پولش حکومت اور عوام کو مبارک باد
  • سعودی عرب میں بارش کے لئے نماز استسقاء ادا کرنے کا اعلان
  • پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے والے کیخلاف کارروائی ہو گی، مولانا غفور حیدری
  • جے یو آئی نے 27ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے سینیٹر کو پارٹی سے نکال دیا
  • پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے پارٹی اراکین کے خلاف کارروائی کا اعلان
  • اشرافیہ کو فائدہ پہنچانے والے نظام کے خاتمہ کی جدوجہد، مینار پاکستان اجتماع سے ہوگی۔حافظ نعیم الرحمن
  • جے یو آئی کا 27ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے سینیٹر کے خلاف کارروائی کا اعلان
  • 9 سے 12 نومبر: حج کانفرنس و نمائش 2025 کی تفصیلات جاری
  • سعودی حکومت کا انوکھا فیصلہ، بیمار افراد کیلئے حج کرنا ممنوع قرار