الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب سے متعلق ریفرنس کی سماعت کے دوران ممبر خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ اب اس ریفرنس کی سماعت کا کیا فائدہ، عمر ایوب تو نااہل ہو چکے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں عمر ایوب کی نااہلی کے لیے اسپیکر کے بھجوائے گئے ریفرنس پر سماعت ہوئی، ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4  رکنی کمیشن کی سماعت ہوئی۔

جونئیر وکیل عمر ایوب نے کہا کہ کیس کی آج سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہو رہی ہے، ممبر کے پی نے کہا کہ اب اس ریفرنس کی سماعت کا کیا فائدہ، عمر ایوب تو نا اہل ہو چکے ہیں، سزا یافتہ ہونے پر عمر ایوب نا اہل ہو چکے، ہم نے 90 روز میں ریفرنس پر فیصلہ کرنا ہے۔

الیکشن کمیشن نے سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی۔

پشاور ہائی کورٹ میں عمر ایوب کے اثاثہ جات سے متعلق کیس کی سماعت

پی ٹی رہنما عمر ایوب کے اثاثہ جات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،  درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی۔

وکیل درخواست گزار  نے کہا کہ عمر ایوب کو الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات سے متعلق نوٹس جاری کیا اور کارروائی شروع کی،  عمر ایوب کو عدالت نے سزا سنائی، سزا کے بعد شائد ان کو ڈی سیٹ کیا گیا۔

جسٹس سید ارشد علی  نے کہا کہ اب تو یہ ممبر قومی اسمبلی نہیں رہے نا،  اب یہ اسمبلی ممبر نہیں رہے تو الیکشن کمیشن کی کیا رائے ہیں۔

وکیل الیکشن کمیشن  نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں اس حوالے سے آج اجلاس ہے،  اگر اس نے کوئی چیز چھپائی ہے تو پھر کریمنل کیس بنتا ہے۔

جسٹس سید ارشد علی  نے کہا کہ  جب یہ ممبر نہیں رہے تو اب کیا کارروائی کرے گے،  وکیل الیکشن کمیشن  نے کہا کہ  ہمیں ٹائم دیں دے آج وہاں پر اس حوالے سے اجلاس ہے اس میں کوئی فیصلہ ہوگا۔

عدالت نے سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان ریفرنس کی سماعت الیکشن کمیشن نے کہا کہ عمر ایوب ہو چکے

پڑھیں:

ایف بی آر کے گریڈ 21 کے افسروں کے تبادلے 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر کی گریڈ 21 کے افسر سجاد تسلیم اعظم نے چیف کمشنر ایل ٹی او لاہور کے منصب کا چارج چھوڑ کر ممبر ایف بی آر آئی آر پالیسی کے منصب کا چارج سنبھال لیا۔ ایف بی آر کی گریڈ 21 کے افسر احمد شجاع خان نے ممبر ایف بی آر کے منصب کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر کے گریڈ 21 کے افسروں کے تبادلے 
  • شیخ وقاص کی گرفتاری ، عمر ایوب اور زرتاج کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
  • الیکشن کمیشن: طلال چودھری کوضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس
  • کل سینیٹ اجلاس میں سینیٹر عرفان صدیقی کیلئے تعزیتی ریفرنس پیش کیا جائے گا
  • الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت طلال چوہدری کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لے لیا
  • الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لے لیا
  • شیخ وقاص کے وارنٹ جاری، عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
  • پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے والا نااہل ہو جائے گا، بیرسٹر علی ظفر
  • سنگجانی جلسہ کیس: عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم، شیخ وقاص کے وارنٹ جاری
  • شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری، عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم