وزیراعلیٰ بلوچستان کا خیبرپختونخوا میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
سٹی 42: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلابی صورتحال سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ قدرتی آفات انسان کے اختیار سے باہر ہیں،یہ کڑا وقت ہے، سانحات بہت تکلیف دہ اور آزمائشی ہوتے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاسانحے نے متاثرہ خاندانوں اور پوری قوم کو افسردہ کر دیا ہے،بلوچستان کے عوام خیبر پختونخوا کے بھائیوں بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی میں ہیں،انھوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ ہر فرد کی تکلیف ہمارے لیے مشترکہ درد کی مانند ہے۔ سرفراز بگٹی نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی، خیبر پختونخوا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ریلیف مشن پر جانے والے بہادر اہلکار المناک حادثے کا شکار ہوئے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر کے لیے دعا گو ہیں ۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب حکومت پختونخوا کی نقل کرتی ہے، صوبائی مشیر کے پی کے کا مریم نواز کے بیانات پر ردعمل
پشاور:مشیر خزانہ کے پی کے مزمل اسلم نے مریم نواز کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت خیبر پختونخوا کی نقل کرتی ہے۔
اپنے بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ اگر واقعی مریم نواز قرض نہیں لینا چاہتیں تو یہ اچھی بات ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ پنجاب کے سیلاب متاثرین کو کب سے رقم ملنا شروع ہوگی۔
مزمل اسلم نے کہا کہ پنجاب حکومت کو اب تک سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ ہی معلوم نہیں، تو متاثرین تک مالی امداد کیسے پہنچے گی؟ انہوں نے الزام لگایا کہ پنجاب حکومت اکثر خیبرپختونخوا کے منصوبوں اور خودداری کی نقل کرتی ہے، لہٰذا خیبرپختونخوا کی طرح تین ہفتوں میں سیلاب متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کی پالیسی بھی اپنا لے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے بقول مری سے آگے خیبرپختونخوا ایسا لگتا ہے جیسے پاکستان کا حصہ نہیں، حالانکہ مری مال روڈ پر انگریز دور کے بعد ایک اینٹ بھی نہیں لگی، جب کہ نتھیا گلی میں 12 ارب روپے کی لاگت سے ہلٹن ہوٹل تعمیر کیا جا چکا ہے۔
مشیر خزانہ نے بتایا کہ نتھیا گلی میں ایک سال میں ایک کروڑ سیاح آئے، جب کہ مری میں ایسا کوئی ریکارڈ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے بھی آرام کے لیے مری کے بجائے نتھیا گلی کا انتخاب کیا۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ مری کے پاس اپنا پانی تک نہیں اور وہ خیبرپختونخوا سے پانی لیتا ہے، جب کہ پنجاب حکومت خیبرپختونخوا کے 64 ارب روپے پانی کے بل کی مقروض ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پنجاب حکومت واقعی خودداری دکھانا چاہتی ہے تو خیبرپختونخوا کے پانی کے واجبات فوری ادا کرے۔