City 42:
2025-11-19@06:13:37 GMT

بلوچستان میں 2 ہفتے سے موبائل انٹرنیٹ معطل، صارفین متاثر

اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT

ویب ڈیسک : بلوچستان میں 2ہفتوں سے موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل ہے، جس کے باعث صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی معطلی سے صوبے میں طلبہ آن لائن کلاسز میں شرکت سے قاصر ہیں جبکہ فری لانسنگ اور آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

صوبائی حکام کے مطابق موبائل فون انٹرنیٹ سروس سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے 31 اگست تک بند کی گئی ہے,بلوچستان ہائی کورٹ نے موبائل فون انٹرنیٹ کی معطلی سے متعلق نوٹیفکیشن پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایت کی تھی,جن علاقوں میں سیکیورٹی تھریٹ نہیں عدالت نے وہاں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بحال کرنے کی ہدایت کی تھی۔

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار

بلوچستان میں دو ہفتوں سے موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل ہے، جس کے باعث صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: موبائل فون انٹرنیٹ انٹرنیٹ سروس

پڑھیں:

دنیا بھر میں انٹرنیٹ کا بریک ڈائون‘ متعدد ویب سائٹس بند‘ صارفین کو مشکلات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) عالمی سطح پر اچانک متعدد ویب سائٹس بند ہوجانے سے صارفن کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ انٹرنیٹ کلاؤڈ فلیئر کی خرابی بتائی جا رہی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کی دوپہر سے عام استعمال کی ویب سائٹس بھی سست روی کے بعد اچانک سے بند ہونا شروع ہوگئیں۔متعدد صارفین کو ویب سائٹس کھولنے پر ایرر 500 کا سامنا ہے جبکہ کلاؤڈ فلیئر ڈیش بورڈ اور اے پی آئی بھی کام نہیں کر رہی ہیں۔ویب سائٹس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ دراصل کلاؤڈ فلیئر کی جانب سے فراہم کردہ سروسز میں خرابی کے باعث پیدا ہوا ہے۔ کلاؤڈ فلیئر کی خرابی کے باعث ہی دنیا بھر میں کئی ویب سروسز اور پلیٹ فارمز متاثر ہوئے ہیں۔ دوسری جانب کلاؤڈ فلیئر کمپنی نے بتایا کہ اس مسئلے سے آگاہ ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔ جلد ہی بحالی کا کام مکمل ہوجائے گا۔ صارفین سے معذرت خواہ ہیں۔ واضح رہے کہ کیلیفورنیا میں قائم یہ کمپنی ویب سائٹس، ویب ایپلی کیشنز اور نیٹ ورکس کی سیکورٹی، کارکردگی اور قابلِ بھروسہ آپریشنز کے لیے خدمات فراہم کرتی ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • دنیا بھر میں انٹرنیٹ کا بریک ڈائون‘ متعدد ویب سائٹس بند‘ صارفین کو مشکلات
  • کلاؤڈفیئر نظام میں تکنیکی خرابی،پاکستانی اہم اداروں کی ویب سائٹس غیرفعال
  • دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر، گڑبڑ کے پیچھے کلاؤڈ فلیئر، یہ ہے کیا؟
  • انٹرنیٹ سروس کا تعطل، پی ٹی اے کا اہم بیان سامنے آگیا
  • ‏ملک بھرمیں موبائل فون سروس کے مسائل پر اراکین اسمبلی کا اظہار ناراضی
  • کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس آج بھی معطل رہے گی
  • کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا سروس کی بندش میں توسیع
  • معصوم بچی کے ردعمل پر ڈاکو کا دل پگھل گیا، بغیر ڈکیتی کیے واپس
  • کوئٹہ، محکمہ داخلہ نے انٹرنیٹ مزید 2 روز کیلئے معطل کر دیا
  • کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کی بندش میں مزید 2 روز کا اضافہ، شہری مشکلات سے دوچار