جنرل اسمبلی اجلاس:وزیراعظم شہباز شریف لندن سے نیو یارک کیلئےروانہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
ویب ڈیسک :وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لئے لندن سے نیو یارک کے لئے روانہ ہوگئے۔
برطانیہ میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور سفارتی عملے نےلندن کے لیوٹن ایئرپورٹ پر وزیراعظم کو الوداع کہا۔
وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب کریں گے ،اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر کئی عالمی رہنماؤں سےان کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
گھروں اورگلیوں سے موٹر سائیکلیں و دیگر سامان چوری کرنیوالا 2 رکنی گروہ گرفتار
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: جنرل اسمبلی
پڑھیں:
وزیراعظم آج سے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف آج سے چھبیس ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس دوران وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کی تقریبات اور خصوصی اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی کریں گے۔
علاوہ ازیں شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے حکام سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔