سندھ میں سرکاری ملازمین کا اسپتالوں کے اوپی ڈیز اوردفاتربند کرنے کااعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: سندھ کے سرکاری اسپتالوں کے ملازمین نے ڈسپیرئنس الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ، تنخواہوں میں 70 فیصد اضافہ اور پنشن کٹوتی کے خاتمے سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے کل تمام او پی ڈیز بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
صوبہ سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں کے ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسپیرنس الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے، گریڈ 1 تا گریڈ 22 کے تمام مستقل ملازمین کی تنخواہوں میں 70 فیصد اضافہ کیا جائے، گروپ انشورنس و بینولنٹ فنڈ کی ادائیگی بروقت کی جائے اور پنشن میں کسی قسم کی کٹوتی نہ کی جائے۔
ملازمین رہنماؤں کا کہنا تھاکہ ان تمام مطالبات کی منظوری کے لیے کل سے سندھ کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز اور دفاتر مکمل طور پر بند رکھے جائیں گے، صرف ایمرجنسی سروسز فراہم کی جائیں گی۔یہ اعلان گرینڈ ہیلتھ الائنس (جی ایچ اے) کے اجلاس کے بعد کیا گیا، جو سول اسپتال کراچی میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں پی ایم اے، وائی ڈی اے، وائی این اے، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز ایسوسی ایشن سندھ، سندھ پیرا میڈیکل اسٹاف، پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف 041 و 2076، ینگ پیرا میڈیکل اسٹاف اور سندھ ایمپلائز الائنس کے چیئرمین حاجی محمد اشرف خاصخیلی سمیت متعدد رہنماؤں نے شرکت کی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیصد اضافہ
پڑھیں:
پاکستان کا افغانستان سے درآمدات پر انحصار میں اضافہ، برآمدات میں کمی ریکارڈ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )پاکستان کا رواں مالی سال کے دوران افغانستان سے درآمدات پر انحصار میں اضافہ ہوا ہے جب کہ برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے رپورٹ کے مطابق حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ جولائی، اگست 2025 میں افغانستان سے پاکستان کی درآمدات 8 فیصد بڑھیں اگست 2025 میں افغانستان سے پاکستان کی درآمدات ماہانہ بنیاد پر 50 فیصد بڑھیں جب کہ پاکستان کی افغانستان سے اگست 2025 میں سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 16 فیصد اضافہ ہوا.(جاری ہے)
حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی گذشتہ ماہ افغانستان سے درآمدات کا حجم 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا جب کہ جولائی 2025 میں افغانستان سے پاکستان کی امپورٹس 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں اسی طرح، اگست 2024 میں افغانستان سے پاکستان کی درآمدات 4کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں جب کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں پاکستان کی افغانستان سے درآمدات 9 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں. دوسری جانب اگست 2025 میں سالانہ اور ماہانہ بنیاد پر افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی، گذشتہ ماہ افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 13 فیصد کمی ہوئی حکومتی ذرائع نے بتایا کہ اگست 2025 میں سالانہ بنیاد پر افغانستان کے لیے برآمدات میں ایک فیصد کمی ہوئی جب کہ جولائی میں بھی افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں ایک فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ذرائع نے بتایا کہ اگست 2025 میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 8 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہیں جب کہ رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 19 کروڑ ڈالرز رہیں.