سید مراد علی شاہ نے سعودی قونصل جنرل اور سعودی عوام کو ایک بار پھر قومی دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی برادری مزید مضبوط ہوگی اور دونوں ممالک کے تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سعودی عرب کے 95ویں قومی دن کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں سعودی قونصل جنرل محمد ن م السباعی، مختلف ممالک کے سفارتی نمائندگان، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سعودی قونصل جنرل محمد ن م السباعی کو گلدستہ پیش کیا اور ان کو 95ویں قومی دن کی مبارکباد دی۔ انہوں نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سندھ کی عوام کی جانب سے بھی سعودی عوام اور قیادت کو مبارکباد پیش کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دنیا میں اپنی مثال آپ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1951ء کے معاہدے سے دونوں ممالک کے تعلقات کا نیا دور شروع ہوا، اور حالیہ دفاعی معاہدہ مسلم امہ کے تحفظ کے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سعودی قونصل جنرل اور سعودی عوام کو ایک بار پھر قومی دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی برادری مزید مضبوط ہوگی اور دونوں ممالک کے تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قومی دن کی کے تعلقات اور سعودی ممالک کے

پڑھیں:

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سعودی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو قومی دن پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ سعودی عرب نے اپنی قیادت کی بصیرت اور عزم سے ترقی و استحکام کی نئی مثالیں قائم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ اعتماد، عقیدت اور بھائی چارے پر مبنی ہے۔ خانہ کعبہ اور روضۂ رسول ﷺ کی موجودگی پاکستانی عوام کو سعودی عرب سے گہری روحانی وابستگی عطا کرتی ہے، جو اس دوستی کو غیر معمولی دوام بخشتی ہے۔ صدر مملکت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حالیہ عرصے میں دونوں ممالک کے تعلقات نے نئی بلندیوں کو چھوا ہے۔ دفاع اور سلامتی کے شعبے میں قائم ہونے والی نئی شراکت داری دونوں ممالک کے باہمی اعتماد کی مظہر ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔ اسی طرح سعودی وژن 2030 کے تحت اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں بڑھتا ہوا تعاون نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور ہر شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اللہ تعالیٰ مملکت سعودی عرب کو ترقی، خوشحالی اور عظمت عطا فرمائے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی اپنے پیغام میں سعودی قیادت اور عوام کو قومی دن پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مذہب، تاریخ، بھائی چارے اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں اور یہ رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔ وزیراعظم نے اپنے حالیہ سعودی عرب کے دورے کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کی قیادت کی محبت اور مہمان نوازی ناقابل فراموش تھی۔ انہوں نے کہا کہ مئی میں بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران سعودی قیادت کی طرف سے یکجہتی کا اظہار پاکستانی عوام کبھی نہیں بھولیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مملکتِ سعودی عرب کو ہمیشہ ترقی، استحکام اور عظمت عطا فرمائے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد
  • سعودی عرب کے قومی دن پر پاکستان بھی خوش ہے: مریم نواز شریف
  • صدر مملکت اور وزیراعظم کی سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد
  • وزیراعظم اور صدر پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد
  • صدر اور وزیراعظم کی سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد
  • پاکستان اور سعودی عرب کے اقتصادی تعلقات کے استحکام کا خیر مقدم کرتے ہیں،زبیر طفیل
  • راولپنڈی شیردل لیگی راہنما سجاد خاں کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد
  • حالیہ دفاعی معاہدہ سفارتی تعلقات میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، ڈاکٹرسمیرہ
  • پاک، سعودی معاہدہ :’’آباد‘‘ کی صدر،وزیراعظم اور فیلڈمارشل کو مبارکباد