ایمان مزاری و شریک حیات ہادی علی چٹھہ کو راہداری ضمانت مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
پشاور ہائیکورٹ نے انسانی حقوق کی کارکن ایڈووکیٹ ایمان زینب مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو راہداری ضمانت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: ایمان مزاری کے خلاف سائبر کرائم کیس میں خصوصی پراسیکیوٹرز مقرر
یہ فیصلہ اس واقعے کے 3 دن بعد آیا جب اس جوڑے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سے جھگڑے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس نے ایمان مزاری، ان کے شوہر، زینب جنجوعہ اور تحریک انصاف سے وابستہ متعدد وکلا جن میں نعیم پنجوتھہ اور فتح اللہ برکی شامل ہیں کے خلاف دہشتگردی کے قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ بار قیادت پر ان وکلا نے حملہ کیا اور انہوں نے ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بھی لگائے۔
ایمان مزاری اور دیگر نامزد وکلا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عدالتی کام سے روکنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا تھا۔
منگل کو سماعت کی پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس سید محمد عتیق شاہ نے کی جنہوں نے جوڑے کو تحفظی (راہداری) ضمانت دی اور ہدایت کی کہ وہ 9 اکتوبر تک متعلقہ عدالت کے سامنے پیش ہوں۔
مزید پڑھیں: جسٹس سرفراز ڈوگر کیخلاف شکایت، ایمان مزاری نے اضافی دستاویزات جمع کرادیں
راہداری ضمانت درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی۔ سماعت کے دوران ایمان مزاری کے وکلا عطاء اللہ کنڈی، جہانزیب محسود، طارق افغان اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثناء اللہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے دونوں درخواست گزاروں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 9 اکتوبر تک راہداری ضمانت دیتے ہوئے انہیں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت بھی جاری کی۔
درخواست گزار ایمان مزاری اسلام آباد میں وکیل اور سماجی کارکن ہیں جبکہ ان کے وکیل عطاء اللہ کنڈی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ان کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے۔
چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے استفسار کیا کہ یہ پہلی بار پشاور ہائیکورٹ آ رہی ہیں جس پر ایمان مزاری نے تصدیق کی کہ یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ’چلو آپ ایف آئی آر کے بہانے پشاور تو آ ہی گئیں، آپ لوگ تو ویسے بھی خیبرپختونخواٰ نہیں آتے۔
مزید پڑھیں: ایڈووکیٹ ایمان مزاری اڈیالہ جیل سے رہا
عطاء اللہ کنڈی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ایمان مزاری خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مظلوم لوگوں کی آواز ہیں۔ واضح رہے کہ ایمان مزاری پاکستان تحریک انصاف کی مقید رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایمان مزاری ایمان مزاری کو ضمانت مل گئی ایمان مزاری کی ضمانت ہادی علی چٹھہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایمان مزاری ایمان مزاری کو ضمانت مل گئی ایمان مزاری کی ضمانت ہادی علی چٹھہ پشاور ہائیکورٹ راہداری ضمانت ایمان مزاری اسلام آباد کے خلاف
پڑھیں:
سنگل بینچ نے فیصلے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، ہائیکورٹ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کی عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر تحریری حکم جاری کردیا ہے۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔ تحریری حکم جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس نے جاری کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق عدالت کو بتایا گیا اٹارنی جنرل کو نوٹس نہیں کیا گیا، پی ٹی اے وکیل نے کہا ممبر ایڈمنسٹریشن کی تعیناتی قانون کے مطابق ہوئی، عدالت کو بتایا گیا سنگل بینچ نے فیصلہ کرتے ہوئے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے۔ عدالت نے درخواست گزار اسامہ خلجی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔ کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی کردی گئی۔ جسٹس بابر ستار نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ دیا تھا۔