بھارت‘ ٹرین میں آگ بھڑک نے سے مسافروں نے کود کر جانیں بچائیں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی:بھارت میں چلتی ٹرین میں اچانک آگ بھڑکنے سے مسافروں نے کود کر اپنی جانیں بچائیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہاوڑانئی دہلی ریلوے روٹ پر ٹرین چلنے کے دوران میں اچانک آگ بھڑکنے کی وجہ سے مسافروں نے کود کر اپنی قیمتی جانیں بچائیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرین ٹاٹا 18184 سپر فاسٹ ٹرین کے ایک کوچ میں آگ لگنے کا واقعہ کالاجھریا ریلوے ٹریک کے پاس رونما ہوا۔
اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق کہ ٹرین چلنے کے دوران میں ہی اچانک دھواں اور آگ کے شعلے نکلنے لگے، اسی دوران مسافروں میں افراتفری مچ گئی جبکہ دوسری طرف بدحواسی کے عالم میں لوگ چلتی ٹرین سے باہر کودنے لگے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ماسکو میں اچانک نمودار ہونیوالے پُراسرار آگ کے گولے سے ہلچل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے دارلحکومت ماسکو میں اچانک نمودار ہونے والے آگ کے گولے نے ہلچل مچادی،جس نے رات میں دن کا سماں پیدا کردیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نہایت چمکیلی روشنی ممکنہ طور پر بولائیڈ کی وجہ سے تھی۔ یہ ایک چھوٹا شہابیہ ہوتا ہے جو ماحول کی گھنی تہوں میں مکمل طور پر بکھر جاتا ہے۔ ناسا کے اعداد و شمار کے مطابق ہر روز تقریباً 100 ٹن کائناتی دھول اور چھوٹا ملبہ زمین کی فضا میں داخل ہوتا ہے، جن میں سے زیادہ تر 120 کلومیٹر کی بلندی پر مکمل طور پر جل جاتا ہے۔