Islam Times:
2026-07-24@07:06:12 GMT

عالمی ادارہ صحت نے ٹرمپ کے دعوے کی تردید کردی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT

عالمی ادارہ صحت نے ٹرمپ کے دعوے کی تردید کردی

اپنے ایک بیان میں عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دوران حمل پیراسیٹامول کے استعمال سے آٹزم ہونے کی بات ابھی ثابت شدہ نہیں۔ برطانوی وزیر صحت نے بھی امریکی صدر کے دعوے کو مسترد کیا اور کہا کہ وہ ٹرمپ کے بجائے ڈاکٹرز پر اعتماد کرتے ہیں، اس معاملے میں صرف ڈاکٹرز پر ہی بھروسہ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور یورپی میڈیسن ایجنسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کی تردید کردی۔ ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ دوران حمل ایسیٹامینوفن یا ٹائلینول گولی کھانے سے بچے میں آٹزم کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او اور یورپی میڈیسن ایجنسی نے اس دعویٰ کی تردید کی اور کہا کہ دوران حمل پیراسیٹامول کے استعمال اور آٹزم کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔ دونوں اداروں نے کہا کہ دستیاب شواہد میں حمل کے دوران پیراسیٹامول کے استعمال اور آٹزم کے درمیان کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔ یورپی میڈیسن ایجنسی نے مزید کہا کہ پیراسیٹامول کو دوران حمل محفوظ مقدار میں ضرورت پڑنے پر لیا جا سکتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دوران حمل پیراسیٹامول کے استعمال سے آٹزم ہونے کی بات ابھی ثابت شدہ نہیں۔ برطانوی وزیر صحت نے بھی امریکی صدر کے دعوے کو مسترد کیا اور کہا کہ وہ ٹرمپ کے بجائے ڈاکٹرز پر اعتماد کرتے ہیں، اس معاملے میں صرف ڈاکٹرز پر ہی بھروسہ کیا جائے۔ پیراسیٹامول امریکا میں ٹائلینول کے نام سے جانی جاتی ہے، گذشتہ روز امریکی صدر نے دوران حمل، ٹائلینول کے استعمال کو آٹزم سے جوڑتے ہوئے حاملہ عورتوں کو اس دوا کو دینے سے گریز کی ہدایت کی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عالمی ادارہ صحت کہ دوران حمل امریکی صدر ڈاکٹرز پر کے دعوے ٹرمپ کے کہا کہ

پڑھیں:

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز

تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ انتظامیہ نے 60 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کر دیئے
  • سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹرمپ کا نیا حربہ، عالمی درآمدات پر نئے ٹیرف کا نفاذ
  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل